کانٹے کا استعمال وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتاہے
5
جنوری 2016
فلوریڈا(نیوزڈیسک) بڑھتے وزن کو کم کرنے کے لیے مرد اور خصوصاً خواتین کئی طرح کے جتن کرتے ہیں لیکن پھر بھی اس سے چھٹکارا حاصل نہیں کرپاتے لیکن اب ماہرین نے تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ کھانے کے دوران اگر چمچ کی بجائے کانٹے کا استعمال کیا جائے تو اس سے بڑھتے وزن کو نہ صرف روکا جاسکتا ہے بلکہ وزن میں کمی بھی ممکن ہے۔فلوریڈا کی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھانے کے لیے چمچ کی جگہ کانٹے کا استعمال وزن کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کھانے کے لیے کانٹے یا کاغذ کی چھوٹی پلیٹوں کا استعمال زیادہ کھانا کھانے سے نہ صرف روکتا ہے بلکہ موٹاپے سے بھی بچاتا ہے۔تحقیق کے مطابق اگر کھانے کے کمرے میں شیشوں کو لگا دیا جائے تو اس سے بھی وزن کم کرنے میں مدد ملی گی کیونکہ اس طرح کا عمل کھانے کو بدذائقہ بنا دیتاہے۔ تحقیق کاروں نے اپنی اس تحقیق کو ثابت کرنے کے لیے دو گروپ بنائے جس میں سے ایک گروپ کو شیشے کے کمرے میں جب کہ دوسرے گروپ کو بغیر شیشے والے کمرے میں کھانے کے لیے چاکلیٹس دی گئیں تاہم شیش کے کمرے میں کھانا کھانے والے گروپ نے چاکلیٹس کو بد ذائقہ قرار دیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں