جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

ذہنی دباو چھوٹے بچوں کے دماغی نشوونما متاثر کرتا ہے،حیرت انگیز تحقیق

datetime 4  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک )سکول جانے سے قبل کی عمر کے بچے اگر کسی طرح ڈپریشن اور ذہنی دباو کا شکار ہوجائیں تو اس سے ان کی دماغی اور ذہنی نشوونما شدید متاثر ہوتی ہے،ایک حیرت انگیز مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ بہت چھوٹے بچوں میں ڈپریشن اور ذہنی تناو ان کے ذہن کو بدل کر ان میں ’ گرے میٹر‘ کو متاثر کرسکتا ہے۔ گرے میٹر ان بافتوں کو کہتے ہیں جو دماغی خلیات کو جوڑ کے ان کے درمیان ایسے سگنل کا تبادلہ ممکن بناتے ہیں جو دیکھنے، سننے، فیصلہ سازی ، احساسات اور جذبات کو کنٹرول کرتے ہیں۔ اس طرح بچوں کے اہم افعال متاثر ہوسکتے ہیں۔تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تین سال تک کے بچے بھی ڈپریشن کے شکار ہوسکتے ہیں اور اس سے ان کی دماغی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے۔ واشنگٹن یونیورسٹی میں بچوں کی نفسیات کے ماہر ڈاکٹر جوآن ایل لوبی اور ان کے ساتھیوں نے تحقیق کرکے بتایا ہے کہ پہلی مرتبہ یہ ثابت ہوا ہے کہ تین سال کے بچے بھی ڈپریشن کے شکار ہوسکتے ہیں اور اس کا اثر ان کی دماغی ساخت پر پڑتا ہے۔ اس سے خود انسانی دماغ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ بہت چھوٹی عمر میں بی دماغ بیرونی عوامل سے متاثر ہونا شروع ہوجاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اگر والدین بچے کی درست تربیت نہ کریں اور انہیں پیار و محبت نہ دیں تو بھی بچوں کی نفسیات پر مضر اثر ہوتا ہے۔ اسی طرح بچوں کے سامنے منفی رویہ، خراب موڈ، غربت اور گھریلو لڑائی جھگڑا بھی بہت منفی اثر ڈالتا ہے،جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن ( جے اے ایم اے) میں شائع اس تحقیق میں 193 بچوں کو نوٹ کیا گیا جن میں سے 90 ڈپریشن کے شکارتھے اور ان کے ایم آرآئی اسکین بھی کیے گئے۔ اس کے بعد جب 6 سے 8 سال کے بچے 12 سے 15 برس کے ہوئے تو ان کے دماغ میں واضح تبدیلیاں دیکھی گئیں اور ان کی اسکول میں کارکردگی بھی تسلی بخش نہ تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…