جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

گردے اور پیٹ کے سرطان سمیت 12 کینسر موروثی ہو سکتے ہیں

datetime 2  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)طبی ماہرین کے مطابق کینسر کی کئی اقسام ہمارے جسم کے ڈی این اے میں تبدیلی کی وجہ سے ہوتی ہے اور اس کی وجہ موروثی بھی ہوسکتی ہے یعنی ہم اپنے والدین سے ملنے والے جین سے بھی کینسر میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ایک نئے مطالعے کے تحت کم ازکم 12 طرح کے سرطان ان جینیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہوسکتے ہیں جو ہمیں والدین کی طرف سے ورثے میں ملتے ہیں۔ ان میں بیضے، چھاتی، پیٹ، پروسٹیٹ، پھیپھڑوں کے 2امراض، دماغی رسولی (گلائیوما)، گردن اور سر اور لیوکیمیا جیسے سرطان شامل ہیں۔واشنگٹن یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق ان کینسر کی وجہ بننے والی جینیاتی تبدیلیاں والدین سے ملتی ہیں۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جین میں بی آر سی اے ون اور بی اے آرسی ٹو نامی تبدیلیاں اگرچہ چھاتی اور بیضے کے سرطان کی وجہ بنتی ہے لیکن واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا اصرار ہے کہ یہی تبدیلیاں پیٹ اور پروسٹیٹ کینسر میں بھی مبتلا کرسکتی ہیں اور دیگر غیرسرطانی امراض کی وجہ بھی بنتی ہیں۔ اب کوشش کی جارہی ہے کہ اس کے لیے کوئی ٹیسٹ وضع کیا جائے جو جینیاتی تبدیلیوں کے لحاظ سے کینسر ہونے کے خطرے سے وقت سے پہلے آگاہ کرسکے۔تحقیق کرنے والے سائنسدان ڈاکٹر لی ڈنگ کہتے ہیں کہ اب ہم جانتے ہیں کہ پھیپھڑے اور خون کے کینسر کی وجہ بھی موروثی ہوسکتی ہے جس کے ذمے دار والدین سے ملنے والے جین ہوسکتے ہیں۔ ان کے مطابق اس تحقیق کے لیے کینسر کے 4000 مریضوں کا جائزہ لیا گیا جن کی معلومات کو کینسر جینوم اٹلس بنانے میں استعمال کیا جائے گا۔ماہرین کے مطابق پہلی مرتبہ یہ ہوا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر کینسر کی ممکنہ وجہ بننے والے جین دریافت ہوئے ہیں جن میں گڑبڑ اس موذی مرض کو جنم دیتی ہے۔واضح ہے کہ اب تک 114 ایسے جین معلوم کرلیے گئے ہیں جن کے متاثر ہونے سے کینسر ہوسکتا ہے لیکن اس تحقیق میں ماہرین نے وہ نایاب تبدیلیاں دریافت کی ہیں جو بہ یک وقت درجن بھر کینسر کی وجہ بنتی ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…