لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچوں کی آنکھوں میں آئی ڈراپ ڈالنے سے نظر کمزور نہیں ہوتی۔ سائنسدانوں نے اس نئی کھوج کو 400 بچوں پر آزمایاجن کی عمر 6 سے 12 سال تھی۔ان بچوں کی آنکھوں میں روزانہ اٹروپین کے قطرے ڈالے گئے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ اٹروپین(آئی ڈراپ) کی کم سے کم 0.01 فیصد مقدار سے نظر کا کمزور ہونا 50 فیصد کم ہو جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کم مقدار آنکھوں کے لیے موثر اورآنکھوں کے لیے کم نقصان دہ ہے۔اٹروپین کو ڈاکٹر سالوں سے آنکھوں کے علاج کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ڈاکٹروںکا کہنا ہے کہ اٹروپین کا استعمال آنکھوں کی مائیوپیا کو خراب ہونے سے محفوظ رکھتا ہے جس کی خرابی سے نظر کمزور ہو جاتی ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ اٹروپین آنکھوں کے لیے موثر ہی نہیں بلکہ محفوظ بھی ہے اور نظر کے مسائل کے حل میںاہم ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ نظر کا کمزور ہونا بہت کم سورج کی روشنی میں جانے کی وجہ سے ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ابھی تک نظر کمزور ہونے کی درست وجہ کے بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا مگر نظر کی کمزور کے کیسز بڑھنے کی وجہ سے خدشہ ہے کہ بچے اپنے بچپن میں ہی مائیوپیا کی بیماری کا شکار ہو گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں