اسلام آباد (نیوزڈیسک )ایک سے زائد زبانیں بولنا یقیناً بہت ہی مشکل کام ہے لیکن ایک نئی تحقیق کے مطابق جو لوگ ایک سے زائد زبانیں بولتے اور سیکھتے ہیں ان کے دماغ کا سائز بڑا ہوتا ہے۔سوئیڈش سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ جب کوئی اپنی مادری زبان کے علاوہ کوئی زبان سیکھتا ہے تو اس شخص کے دماغ کا سائز بھی بڑھتا ہے۔ تحقیق میں فوجیوں کے دو گروپس لیے گئے جس میں سے ایک گروپ نے عربی اور دوسری زبانیں سیکھیں،جبکہ دوسرے گروپ نے بھی سخت محنت سے پڑھا لیکن کوئی زبان نہیں سیکھی۔ریسرچ کے نتائج میں ان افراد کے دماغ کا سائز بڑھ گیا تھا جنہوں نے دوسری زبان سیکھی، سخت محنت سے پڑھنے والے لوگوں کے دماغی سائز میں کوئی فرق نہیں پڑا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں