اسلام آباد(نیوزڈیسک) لہسن نہ صرف کچن کی اشیاءکا ایک حصہ ہے بلکہ کئی ادویات میں بھی لہسن کا خصوصی استعمال کیا جاتاہے ۔تاہم اس کی افادیت کی طرح لہسن کے نقصانات بھی کافی بڑے اور اہمیت کے حامل ہیں جن کے بارے میں ہم آپکو بتاتے ہیں ۔
جلد کا جل جانا
سننے میں تو یہ بہت عجیب لگتا ہے مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ اگر کوئی ٹوٹکہ یا نسخہ ایسا استعمال کر لیا جائے جس میں لہسن کو جلد پر لگانے کا کہا گیا ہو تو اس کے نتیجے میں اسکن برن ،یاجلد جل جاتی ہے اس لئے احتیاط لازم ہے ۔
ڈرگ انفیکشن
کبھی بھی ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر لہسن کا استعمال نہیں کر نا چاہیے ،کیونکہ لہسن میں کچھ ایسے کمیکل اجزا پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے اینٹی بائیو ٹک ادویات کے ری ایکسن کا بھی خطرہ لاحق ہو جاتا ہے ۔
دوران حمل نقصان دہ
لہسن فائدہ مند تو ہے مگر دوران حمل لہسن کا استعمال نقصان کا باعث بن جاتا ہے لہسن میں پائے جانے والے کیمکل اجزا خون کا حصہ بن کر خطر ناک بن جاتے ہیں
الرجی کا سبب
لہسن بادی تاثیر کا حامل ہو تاہے اس لئے لہسن کا زیادہ استعمال الری کا سبب بن سکتا ہے جبکہ الرجی اپنی جگہ ایک ایسا خطر ناک مر ض ہے جوکوئی اور امراض کی وجہ بن جاتی ہے
لہسن کے فائدے کے ساتھ ساتھے نقصانات بھی
24
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں