اسلام آباد (نیو زڈیسک )ایشیا میں ویکسین بنانے والی سب سے بڑی کمپنی سیرم انسٹی ٹیوٹ ڈینگی بخار کے علاج کے لئے دوائی تیار کرے گی اور اس حوالے سے حکومت سے درخواست کی جائے گی کہ جلد از جلد دوائی کو مارکیٹ میں لانے کے لئے منظوری دی جائے۔ پونے میں واقع کمپنی سیرم امریکی کمپنی ویسترا سے منسلک ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ منظوری کے بعد 12 سے 18 ماہ کے دوران دوا تیار کرلی جائے گی۔ کمپنی کے سی ای او پونا والا نے بھارتی اخبار ٹائمر آف انڈیا کو بتایا ہے کہ ملک میں ڈینگی خطرناک صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے اور امید ہے کہ حکومت ہماری درخواست کی جلد منظوری دے دے گی۔