اسلام آباد (نیوزڈیسک) فوڈ کنٹرول کمیٹی کا اسلام آباد میں ناقص خوراک اورغیر معیاری کھانوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔ میلوڈی میں سیور فوڈز، ڈھاکہ فش اور بلتی تکہ جبکہ گندگی کے باعث آبپارہ میں ریگالیہ ریسٹورنٹ کا کچن سیل کر دیا گیا۔ بلیو ایریا میں عثمانیہ ریسٹورنٹ میں چھاپہ مارا گیا تو وہاں چوہوں اور لال بیگوں کی بھرمار تھی جسے فوری طور پر سیل.ر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے ناقص اشیاء کے استعمال اور پرانی اشیاءکو ریسائکل کر کے مٹھائی بنانے پر فریسکو سویٹ بلیو ایریا کو بھی سیل کر دیا جبکہ سپرمارکیٹ کے ایف سی میں غیر معیاری تیل استعمال کرنے پر اس کا اسٹور روم سیل کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔