اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سیکاکائی سے متعلق عام طو پر خیال کیا جاتا ہے کہ یہ بالوں کی خوبصورتی کے لیے مفید ہے لیکن درحقیقت سیکاکائی نہ صرف بالوں بلکہ جلد کی خوبصورتی اور دلکشی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔کھجلی اور خارش میں مفید:سیکا کائی جلدی بیماریوں کے خاتمے میں
اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے جراثیم کش باڈی واش بنائیں اس باڈی واش کو بنانے کے لیے سوکھی ہلدی کو پانی میں بھگو دیں اور پھر اس کا پاو¿ڈر بنا لیں پھر سیکا کائی کو جلا کر اس کا بھی پاو¿ڈر بنالیں اور پھردونوں کو دودھ میں ملا کراس کا مرکب بنا لیں۔ اس باڈی واش کو نہانے سے قبل چہرے پر لگا لیں اور 20 منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔چہرے کی چمک اور دلکشی کو بڑھانے کے لیے:آدھا چمچہ سیکا کائی پاو¿ڈر میں ایک چمچہ بادام کا پاو¿ڈر، ملائی اور ہلدی کو ملا کر اس میں 2 چمچے شہد ملا دیں۔ یہ آمیزہ آپ کی جلد سے مردہ خلیوں کے خاتمے میں مدد دے گا اور جلد چمک اٹھے گی۔معمولی زخموں کا علاج:سیکا کائی کو جلا کر اس کا پاو¿ڈر بنالیں پھر اسے ایک چمچہ نیم پاوڈر سے ملا کر ٹھنڈے پانی میں مکس کر کے مرکب بنالیں، یہ مرکب معمولی زخموں لگانے سے جلد آرام آجاتا ہے۔