جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

بکرا عید پر گوشت کھانے کے بعد پیٹ کی خرابی سے بچنے کا آسان نسخہ

datetime 19  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بکرا عید کیا آتی ہے لوگوں کو گوشت کھانے اورکئی دنوں تک کھاتے رہنا کا موقع مل جاتا ہے اور اس کھانے کے شوق میں وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ پیٹ تو ایک ہی ہے اس کو گنجائش سے زیادہ بھریں گے تو خرابی پیدا ہوگی لیکن اب پیٹ کی خرابی کے لیے ایک آسان نسخہ بتایا جا رہا ہے جو بآسانی خود گھر پر ہی تیار کیا جاسکے گا۔ عید قربان پر لوگ گوشت کی مختلف ڈشز بناتے ہیں، کوئی قورمہ اور کڑاہی پسند کرتا ہے اور کوئی گھر پر ہی بار بی کیو کا انتظام کرتا ہے اور عید کے 3 دن چھٹیوں کا خوب لطف اٹھاتا ہے لیکن اس دوران پیٹ کھانے کا یہ بوجھ برداشت نہیں کرسکتا اسی لیے اکثر لوگ گیس، بدہضمی، سینے کی جلن، کھٹے ڈکار، قبض، تیزابیت، پیٹ کا بڑھنا اور پیٹ درد کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔ ماہرین طب نے اس صورت حال سے نمٹنے کا نسخہ تیار کیا ہے جس کے مطابق خشک ادرک، ریوند چینی اور میٹھا سوڈا ہم وزن لے کر اسے باریک پیس لیں اور آدھا چمچہ ہر کھانے کے بعد پانی کے ساتھ کھالیں۔ اس نسخے کو استعمال کرنے سے نہ صرف پیٹ کی بیماریوں سے نجات مل جاتی ہے بلکہ یہ نسخہ یرقان اور ہیپاٹائٹس کا بھی بہترین علاج ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…