جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

الزائمر ایک سے دوسرے انسان کو منتقل ہوسکتی ہے،ریسرچ

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک)الزائمر کے بارے میں حال ہی میں ہونے والی ایک ریسرچ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ الزائمر کی بیماری ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل بھی ہوسکتی ہے۔الزائمرکی ابتدا عمر کے 40ویں یا50ویں سال سے ہوتی ہے ، اس بیماری کی ابتدا بہت ہی سست روی سے ہوتی ہے اور بڑھتے بڑھتے خطرناک صورت اختیار کرجاتی ہے۔ ابتدا میں الزائمر کے مریض کو حالیہ واقعات یاد رکھنے میں دقت ہوتی ہے۔جب کہ دوسری علامات میں موڈ کی تبدیلی ، اپنے آپ سے لاتعلقی ، اور رویے کے مسائل بھی درپیش ہوتے ہیں۔یونیورسٹی کالج لندن میں ہونے والی ایک ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ ایسا بالکل ممکن ہے کہ الزائمر کے مریض کے استعمال شدہ آلات کے ذریعے خون کی منتقلی ، برین سرجری یا دانتوں کی سرجری جیسے روٹ کنال وغیرہ اس بیماری کو دوسرے انسان میں منتقل کرسکتی ہے۔ اگرچہ یہ ریسرچ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ، لیکن اس نے الزائمر کے چھوت کی بیماری ہونے کے حوالے سے نئے سوالات کھڑے کردئیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…