واشنگٹن(نیوز ڈیسک) عالمی طبی ماہرین نے ناقص غذا اور ہائی بلڈ پریشر کو قبل ازوقت اموات کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا ہے۔ممتاز طبی تحقیقی جریدے لینسٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کو یونیورسٹی آف واشنگٹن اور یونیورسٹی آف میلبرن نے مرتب کیا ہے جس میں 1990 سے لے کر 2013 تک موت کی وجہ بننے والے 79 خطرات کو نوٹ کرنے کے لیے 188 ممالک کا ڈیٹا جمع کیا گیا جس میں دیگر خطرات کے علاوہ خراب اور ناکافی خوراک اور بلڈ پریشر کو اموات کی سب سے عام وجہ قرار دیا گیا ہے اس کے علاوہ روس میں شراب نوشی، مشرقِ وسطیٰ اور لاطینی امریکا میں موٹاپے، جنوبی ایشیا میں فضائی آلودگی، بھارت میں آلودہ پانی اور برطانیہ سمیت کئی امیر ممالک میں سگریٹ نوشی کو صحت کی خرابی اور قبل ازوقت اموات کی پہلی وجہ کہا گیا ہے۔افریقہ اور صحرائی خطے کے ممالک میں بچے کی ناقص خوراک، پینے کے آلودہ پانی اور شراب نوشی جیسے خطرات نمایاں ہیں اس کے علاوہ غیرمحفوظ جنسی تعلق سے 2013 میں 15 سے 19 سالہ افراد میں ایچ آئی وی سے 82 فیصد اموات واقع ہوئی ہیں جس کا مرکز جنوبی افریقا ہے۔
ماہرین کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کے استعمال، تمباکو نوشی سے پرہیز، باقاعدہ ورزش اور صاف پانی کی فراہمی سے قبل از وقت اموات کے خطرے کو بڑی حد تک ختم کیا جاسکتا ہے۔
ماہرین نے بلڈ پریشر اور ناقص غذا کو قبل از وقت موت کی بڑی وجہ قرار دیدیا
16
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں