تھرپارکر(نیوز ڈیسک)تھرپارکرمیں بارشوں کے بعد زہریلے سانپوں کی بڑی تعداد بلوں سے باہر آگئی ہے،جس کے بعد سانپ کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق صحرائے تھر میں بارشوں کے بعدایک ماہ کے دوران سانپ کے کاٹنے کے ضلع بھر میں 325واقعات پیش آئے،مٹھی سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹراقبال بھرگڑی کے مطابق مٹھی کے سول اسپتال میں 105 افرادکو علاج کے لئے لایاگیا۔