بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

ماہرین، سن بلاک کی نعم البدل گولیاں تیار کرنے کے قریب

datetime 24  مئی‬‮  2015
Beautiful woman in hat and sun glasses looking up and joy on blue sea background. Closeup portrait ** Note: Slight graininess, best at smaller sizes
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سن برن کا شکار ہونے والے افراد کے ذہن میں یہ سوال اکثر آتا ہے کہ آخر جانور بھی تو سارا دن دھوپ میں گزاتے ہیں اور وہ بھی عریاں اور بغیر کسی سن بلاک کے استعمال، تو پھر انہیں سن برن کیوں نہیں ہوتا؟ اگر جانوروں کے محفوظ رہنے کی وجہ ان کی جلد پر بالوں کی موٹی تہہ تو مینڈک اور مچھلیوں کے بارے میں کیا جواز دیا جائے گا؟ مانا کہ پانی کسی حد تک الٹرا وائلٹ شعاو¿ں کو جذب کرسکتا ہے تاہم جلد جھلسا دینے والی متعدد اقسام کی شعائیں زیر آب بھی جاسکتی ہیں اورمچھلیوں ا ور مینڈک کو نقصان پہنچا سکتی ہیں لیکن وہ بھی محفوظ ہی رہتے ہیں۔ یہ سوالات صرف عام لوگوں کو نہیں بلکہ سائنسدانوں کو بھی تنگ کرتے تھے سو انہوں نے اس موضوع پر ایک تحقیق کر ڈالی جس میں معلوم ہوا ہے کہ رینگنے والے جانور، مچھلیاں اور ایمفیبیئنز کے اندر قدرتی طور پر ایک مادہ پیدا کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے جو کہ انہیں سورج کی جھلسا دینے والی شعاو¿ں سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس مادے کا نام گیڈیوسل ہے۔ اوریگن سٹیٹ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا یہ انکشاف بائیولوجی کے ماہرین کیلئے خاصا حیران کن ہے کیونکہ تاحال یہی سمجھا جاتا تھا کہ جانور گیڈیوسل خاص قسم کی کائی اور بیکٹیریا کھا کے حاصل کرتے ہیں۔ جرنل ای لائف میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق تحقیقی ٹیم کے سربراہ طائف محمود کے مطابق ابتدا میں مذکورہ مادہ صرف مچھلیوں کے انڈے میں پایا گیا تھا۔ یہ مادہ الٹرا وائلٹ شعاو¿ں سے بچاتا ہے اور ایک بہترین سن سکرین کا کام کرتا ہے۔یہی نہیں بلکہ یہ ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ کا کام بھی کرتا ہے، نیز انڈے میں موجود بچے کی نشونما اور دباو¿ کی کیفیت میں بھی یہ مادہ اہم کردار کرتا ہے۔

مزید پڑھئے:جنسی زندگی سے انسان کے قد کا گہرا تعلق ، سائنس کا دعویٰ

سب سے زیادہ خوشی کی خبر یہ ہے کہ ماہرین اس مادے کو خمیر کی مدد سے مصنوعی طور پر پیدا کرنے کے قابل بھی ہوگئے ہیں۔ طائف محمود کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تجرباتی مراحل میں ہیں، اس لئے کچھ یقین سے نہیں کہہ سکتے تاہم پر امید ہیں کہ وہ دن دور نہیں جب انسانوں کو سن بلاک کی موٹی تہیں جلد پر لگانے کے بجائے اس مادے کے کیپسول کھا کے سن بلاک کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…