ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

خوبصورت اور صحت مند بالوں کے مالک کی عادتیں

datetime 22  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )خوبصورت بال مردوں و خواتین کی کمزوری سمجھے جاتے ہیں تاہم ان کا حصول ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی ہے۔ اس معاملے میں کچھ خواتین تو خوش قسمت ہوتی ہیں جن کے جینز میں خوبصورت اور صحت مند بال ہوتے ہیں جبکہ دیگر طرح کی خواتین کی عمر کا بڑا حصہ بالوں کو خوبصورت اور صحت مندبنانے کیلئے جدوجہد کی نظر ہی ہوجاتا ہے۔ اس حوالے سے مختلف طرح کے ٹونے ٹوٹکے کئے جاتے ہیں جبکہ کچھ خواتین ایسی خواتین کی نقالی میں تیل ، شیمپو وغیرہ منتخب کرتی ہیں لیکن صورتحال جوں کی توں دکھائی دیتی ہے۔ دراصل صرف تیل شیمپو بدل ڈالنے سے اگر بال اچھے ہوسکتے تو شائد دنیا سے گنج پن کا خاتمہ ہوچکا ہوتا۔ صحت مند بالوں کے مالک افراد کچھ دیگر عادات کے بھی مالک ہوتے ہیں جو کہ سننے میں عام سی معلوم ہوتی ہیں لیکن ان کے بالوں پر بے حد گہرے اثرات پڑتے ہیں۔ مثال کے طور پر بالوں کو تراشنے کا اہتمام اپنے بالوں کو مستقل بنیادوں پر کناروں سے تراشتے رہنا چاہئے۔ خواتین کو ایسا لگتا ہے کہ اگر وہ بال کاٹیں گی تو وہ دوبارہ بڑھنے میں وقت لیں گے۔ اس کیلئے مردوں کی مثال لیجئے جنہیں مہینے میں ایک بار بال کٹوانے کی لازمی حاجت ہوتی ہے۔ بالوں کو کبھی کبھار ان کی اصل حالت میں رکھنا چاہئے۔ مثال کے طور پر ان مصنوعات کو چھٹی کے روز استعمال نہ کریں جو کہ آپ روزانہ بالوں کی آرائش کیلئے استعمال کرتی ہیں۔ کس کے باندھی گئی چٹیا یا پونی نہ بنائیں، بلکہ بالوں کو ڈھیلا یا کھلا ہوا چھوڑ دیں۔ ہیئر جیل سپرے استعمال نہ کریں۔بالوں کی حفاظت میں صرف بال ہی نہیں بلکہ سر کی جلد بھی شامل ہے جس کی جانب عام افراد کی توجہ نہیں جاتی ہے۔ سر میں مسلسل خارش کا مطلب آپ کی جلد پر موجود کوئی انفکشن ہے، دوسری صورت میں بال میلے ہونے یا جووں کے سوا سرمیں خارش کا سوال پیدا نہیں ہوتا ہے۔صحت مند بالوں کے مالک افراد کی اگر غذائی عادات کا جائزہ لیا جائے تو اس میں ان کی خوراک کی مقدار خواہ کتنی ہی ہو، اس کا بڑا حصہ پروٹین پر مبنی ہوتا ہے۔ چونکہ سر کے بالوں کے ٹشو کو جسم اہم ٹشوز تصور نہیں کرتا، اس لئے خوراک سے ابتدائی طور پر پروٹی یہاں نہیں جاتا، یہ پہلے جگر اور دل کو جاتا ہے تاہم اگر پروٹین کی مناسب مقدار لی جائے تو ایسے مین جسم کیلئے اسے سر کے بالوں کو فراہم کرنا بھی ممکن ہوجاتا ہے۔
بلو ڈرائینگ میں ہمیشہ اس امر کا خیال رکھنا چاہئے کہ سب سے زیادہ ہیٹ والا موڈ آن نہ کیا جائے۔ اسے نسبتاً کم گرم والی سیٹنگ پر سیٹ کریں اور استعمال کریں،یہ ان لوگوں کیلئے زیادہ ضروری ہے جو کہ مسلسل بلو ڈرائی وغیرہ کرتے ہیں۔ڈیپ کنڈیشننگ بھی عموماً اچھے بالوں کے مالک افراد کی خاص عادت ہوتی ہے۔ خواہ آپ بازی ڈیپ کنڈیشنر استعمال کریں یا پھر کوئی دیسی ٹوٹکہ کریں، اپنے بالوں کی صحت پر دھیان دیں۔سر کو ڈھانپنا،اسے سورج کی تیز روشنی سے بچانا بھی بالوں کی جلد اور بالوں کو محفوظ رکھنے کا ذریعہ ہوتا ہے۔ غور کریں کہ غریب اور پسماندہ علاقوں کے بچوں کے بالوں کا رنگ اتنا مختلف کیوں ہوتا ہے؟اس کی وجہ ان کی دھوپ میں کھیلنے سے بالوں کی قدرتی رنگت کا جلنا ہوتی ہے۔بلو ڈرائیر کی طرح تیز گرم پانی سے سر دھونا بھی بالوں کی صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔ یہ بالوں کی قدرتی نمی کو اڑانے کے علاوہ ہیئر ڈائی کا بھی خاتمہ کردیتا ہے۔کچھ لوگوں کو بالوں سے کھیلنے کی عادت ہوتی ہے، ایسے افراد کے بال زیادہ اچھے نہیں ہوتے ہیں، دوسری جانب وہ لوگ جو کہ اپنے بالوں مین کبھی ہاتھ نہیں ڈالتے، ان کے سر کے بال کافی خوبصورت دکھائی دیتے ہیں۔خوبصورت بالوں کے مالک افراد بال سنوارتے ہوئے ہیئر برش کا درست استعمال کرتے ہیں، نیز یہ غیر ضروری استعمال نہیں کرتے ہیں۔ سو بار بالوں میں کنگھی پھیرنے والے مفروضے کو بھول جائیں۔ایسے افراد موسم کے اعتبار سے بالوں کیلئے مصنوعات تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ بالوں کیلئے ایک ہی پراڈکٹ سارا سال اور ہر قسم کے موسم میں فائدہ مند یا نقصان دہ نہیں ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…