اسلام آباد (نیوز ڈیسک )برمنگھم ایک ہی انڈے میں دو زر دیاں بر آمد ہونا اگر اگر چہ عام نظر آنے والا منظر نہیں لیکن کبھی کبھار ایسا ہو جاتاہے پولٹری ماہرین کے مطابق تقریباً ہر ایک ہزار انڈوں میں میں ایک دوہری زردی والا ہو تاہے عام مر غیوں میں انڈہ دینے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد اووری ڈکٹ میں دوسری زردری خارج ہو تی ہے لیکن بعض اوقات ہار مونز کی تبدیلی کی وجہ سے یا معمول سے زیادہ متحرک بیضہ دانی کی وجہ سے ایک گھنٹے کے دوران ہی دوسری زردی بھی خارج ہو تی ہے اور یوں دونوں زر دیوں کے گرد ایک ہی خول بن جاتا ہے مر غیوں میں دو زرد یوں والا انڈا پیدا کرنے کی خصوصیت عموماً وراثتی طور پر منتقل ہوتی ہے ۔یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ مر غیاں انڈا دینے کی عمر کے آغاز اور اختتا م کے اووار میں دونوں زر دیوں والا انڈہ دینے کی طرف زیادہ مائل نظر آ تی ہیں ہائبر اوربھاری نسل کی مر غیوں میں بھی دو زر دویوں والے انڈے دینے کی شرح زیادہ پائی جاتی ہے ۔ ایسے انڈوں سے اگر مر غی پیدا کی جائے تو وہ چوزے تو بن جاتے ہیں لیکن وہ مر جاتے ہیں ایسے انڈوں میں پروٹین اور کو لیسٹرول کی مقدار زیادہ ہوتی ہے دو زر دیوں کی وجہ سے کو لیسٹرول کی مقدار میں اضافہ ہو جاتاہے لہذاانہیں کھانے سے اجتناب کیا جائے