اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

روزمرہ استعمال کی اشیاءمیں شامل وہ 5 خطرناک ترین کیمیکلز جن سے آپ کو بچ کر رہنا چاہیے

datetime 10  اپریل‬‮  2015 |

لندن(نیوزڈیسک)ہم دن بھر میں مختلف طرح کے برتن استعمال کرتے ہیں اور کچھ میں ایسا خطرناک کیمیکلز ملے ہوتے ہیں جو ہمارے جسم کے لئے انتہائی مضر ہیں۔آئیے آپ کو چند ایسے کیمیکلز کے بارے میں بتاتے ہیں۔
پلاسٹک کے برتن
اگر ہمارے جسم میں Bisphenol-A (BPA)کی مقدار شامل ہوتی رہے تو اس سے کئی خطرناک طرح کی بیماریاں جنم لیتی ہیں جن میں کینسر،اچاکن دل کا دورہ اور جگر کے امراض شامل ہیں۔اگر BPAکی مقدار زیادہ ہوجائے تو یہ مسائل جنم لیتے ہیں۔آپ کو چاہیے کہ پیک کھانا یا مشروب خریدنے سے قبل اس بات کو یقینی بنا لیں کہ انہیں BPAفری بوتلوں اور ڈبوں میں پیک کیا گیا ہے۔اسی طرح تھرمل پیپر پر نکالی گئی رسیدوں کو ہرگز ہاتھ مت لگائیں۔
کریموں اور خوشبویات کا استعمال
کئی لوشنز،کریمز اور خوشبوئیں ایسی ہوتی ہیں جن میں Phthalatesکے اجزاءشامل ہوتے ہیں جو کہ بہت ہی زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔بالخصوص مردوں میں یہ بانجھ پن پیدا کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ان کے استعمال سے موٹاپا،ذیابیطس اور خون کی شریانیں بند ہوسکتی ہیں۔حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ بچوں میں دل کے امراض Phthalatesکی وجہ سے پیدا ہورہے ہیں۔آپ کو چاہیے کہ ایسی چیزوں کا استعمال کریں جن میں یہ کیمیکل شامل نہ ہو۔

اسلام طریقہ علاج حجامہ کے حیرت انگیز طبی فوائد جدیدسائنس بھی مان گئی
نان سٹک برتن
اگر آپ نان سٹک برتن لے رہے ہیں تو دھیان سے دیکھیں کہ کہیں اس میں Perfluorinated chemicals (PFCs)شامل تو نہیں کیونکہ اس کیمیکل کی وجہ سے تھائی رائیڈ گلینڈ کے فنکشن میں خرابی ہوجاتی ہے ۔اس کے علاوہ یہ کیمیکل سپرم کی کوالٹی،گردوں اور دل پر بری طرح سے اثر انداز ہوتا ہے۔ضال ہی میں کی گئی ڈنمارک میں بچوں پر کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جن بچوں کے خون میں PFCsکی مقدار زیادہ تھی انہیں دل،ذیابیطس اور انسولین کی مسائل کا سامنا تھا۔
نیا فرنیچراور کپڑے
نئے کپڑوں، کارپٹ،میٹرس اور فرنیچر سے ایک عجیب قسم کی خوشبو آتی ہے جو مختلف طرح کے کیمیکل کی وجہ سے آتی ہے جس میں ایک کیمیکل Polybrominated Diphenyl Ethers (PBDEs)بھی ہے۔اس کی وجہ سے ہمارے تھائی رائیڈ ہارمونز میں خرابی پیدا ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے IQلیول کم ہوسکتا ہے ۔آپ کو چاہیے کہ گھر کی صفائی کے لئے ویکیوم کلینر کا استعمال کریں کہ اس طرح جلد اس کیمیکل سے نجات مل جائے گی۔
ڈرائے کلیننگ
کپڑوں کو ڈرائی کلین کرنے کے لئے ایک خاص کیمیکل Perchlorateکا استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے کپڑے صاف ہونے کے علاوہ سکڑتے نہیں اور انہیں دوبارہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اس کی بو کی وجہ سے تھکاوٹ،سردرد اور قے کی شکایت ہوسکتی ہے۔آپ کو چاہیے کہ جب بھی ڈرائے کلین ہوئے کپڑے لے کر آئیں تو سب سے پہلے اس کے اوپر سے پلاسٹک بیگ اتار دیں تا کہ اسے ہوا لگے۔ایسے کپڑوں کو کم از کم ایک دن بعد پہننا چاہیے تا کہ کیمیکل اڑ چکا ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…