کراچی (نیوز ڈیسک )کراچی کے علاقے لانڈھی میں دھماکے اورشہرمیں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث ضلع ملیر میں پولیو مہم موخر کر دی گئی ہے جبکہ کورنگی اورضلع ایسٹ میں انسداد پولیومہم جاری ہے۔ڈائرکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفر اعجاز کے مطابق پولیو مہم کے قواعد و ضوابط کے تحت جس علاقے میں امن و امان کی ابتر صورتحال ہو گی وہاں پولیو مہم موخر کر دی جائے گی، جس کے باعث آج مہم کے تیسرے روز ضلع ملیر میں پولیو مہم موخر کر دی گئی۔ چار روزہ مہم کے دوران ضلع کورنگی، ضلع ایسٹ اور ملیر کے آٹھ لاکھ چوالیس ہزار سے زائد بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو سے بچاﺅکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔