اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

ایبولا وائرس اگست تک ختم ہو جائے گا اقوام متحدہ

datetime 24  مارچ‬‮  2015 |

جنیوا(نیوز ڈیسک ) اقوام متحدہ کے ایبولا مشن کے سربراہ نے بتایا ہے کہ مغربی افریقی ممالک اگست تک اس وبا سے پاک ہو جائیں گے۔ایک رپورٹ کے مطابق ایبولا مشن کے سربراہ اسماعیل اولد شیخ احمد نے تسلیم کیا کہ اس بحران سے نمٹنے میں اقوام متحدہ سے شروع میں غلطیاں سرزد ہوئی تھیں، جب وائرس نے حملہ کیا تھا تو شاید اس کے متعلق زیادہ علم نہیں تھا، ہم کوئی خاص تاریخ دینے سے گریز کر رہے ہیں لیکن مجھے بہت یقین ہے کہ یہ وبا گرمیوں تک ختم ہو جائے گی۔ دریں اثنا خیراتی طبی ادارے مید ساں سانز فرنٹیئر(ایم ایس ایف) نے کہا کہ ایبولا کی مہلک وبا پھوٹنے کی بڑی وجہ ’عالمی سستی‘ تھی۔ایم ایس ایف کے ہنگامی رابطہ کار ہینری گرے نے بتایا کہ ہمیں گزشتہ سال مارچ ، اپریل ہی میں معلوم ہو گیا تھا کہ یہ کوئی مختلف چیز ہے اور ہم نے نہ صرف عالمی ادارہ صحت بلکہ اس خطے کی حکومتوں کی توجہ بھی اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کی جو اس سے متاثر ہو رہے تھے مگردنیا بشمول عالمی ادارہ صحت نے یہ سمجھنے میں دیر لگائی کہ ہمارے سامنے ہو کیا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…