کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں سرما کے اختتام پر موسم گرما شروع ہورہا ہے موسم کی اس تبدیلی کے اثرات شہریوں پر پڑتے ہیں جس میں ڈائریا، ہیضہ اورگیسٹرو کا مرض جنم لیتا شہری بدلتی ہواؤں اور درجہ حرارت سے متاثر ہوتے ہیں اس موسم میں نزلہ زکام اور کھانسی بھی متاثر کررہی ہوتی ہے۔ماہرین طب نے بتایا ہے کہ موسم گرمااور تیز دھوپ میں انسان کے جسم کے درجہ حررات میں اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ پسینے کی صورت میں انسانی جسم کی نمکیات گرمی میں زیادہ ضائع ہوتی ہیں جس سے انسانی جسم میں پانی کی شدید کمی واقع ہوتی ہے اور ایسی صورت میں متاثرہ افراد کو ہیٹ اسٹروک ہوسکتا ہے جبکہ سر میں درد، چکر ا نا ، قے کی علامات بھی سامنے آتی ہیں ، ایسی صورت میں متاثرہ افرادکوگھرکے معمولی ٹھنڈے مشروبات کے ساتھ پانی بھی پلانا چاہیے، شدید گرمی میں جسم سے پسینہ زیادہ نکلتا ہے لہذا بچوں سمیت بڑے افراد اور خواتین کو پانی زیادہ پینا چاہیے والدین اسکول جانے والے بچوں کو بھی گھر کا پانی بوتل میں دیں۔والدین بچوں کواسکول کے اطراف فروخت ہونے والی ا ئس کریم، قلفی اور گولے گنڈے سے سختی سے منع کریں کیونکہ اس میں الودہ پانی کی برف اور مختلف کیمیکلز کے رنگ استعمال ہوتے ہیں جس سے بچوں کو گلے اور سینے کے امراض لاحق ہوجاتے ہیں، ٹھیلوں پر فروخت ہونے والے رنگ برنگے مشروبات دھوپ میں رکھے ہوتے ہیں جس میں مختلف بیکٹریا پلتے ہیں، بیکٹریا میٹھی اشیا میں تیزی سے نشوونما پاتے ہیں جس سے ڈائریا اور ہیضہ ہوسکتا ہے، شہری موسم بدلتے دوران تیز مصالحے دار کھانوں سے اجتناب کریں، گرم موسم میں گھر کے تیار کردہ ہلکے کھانے صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں کچھ ہفتوں بعد آنے والی شدید گرمی میں کھانوں میں دہی، لیموں کا استعمال مفید ہوتا ہے۔
موسم گرما کی آمد پر شہری کھانے پینے میں احتیاط برتیں، ماہرین طب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































