نیویارک (نیوز ڈیسک ) امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ناشتہ چھوڑنے سے دل کے دورے کا خطرہ کئی گناہ بڑ ھ جاتا ہے لیکن بر وقت ناشتا کر کے اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آ ئی کہ جو لوگ ناشتے سے منہ موڑتے ہیں ان میں دل کے دورے یا امر اض قلب سے موت کا خطرہ 27 فیصد تک ہوتا ہے اوررات دیرسے سونے والے افردا میں امراض قلب کا خطرہ 55 فیصد تک بڑھ جاتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ ناشتے کو چھوڑنا مو ٹاپے ،بلند کو لیسٹرول اور ذ یابیطس کے ساتھ دل کے درورے کا سبب بننے والی اہم وجو ہات میں ایک ہے ۔