لندن( نیوزڈیسک)ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ اگر آپ کسی سے دوستی بڑھانا چاہتے ہیں تو اسکی ابتدا ٹھنڈے مشروب سے نہیں بلکہ گرم چائے کی پیالی کے ساتھ کیجئے کیونکہ چائے کی پیالی کی یہ گرماہٹ ہاتھ سے نکل کر سیدھا دل کو گرما سکتی ہے۔ ہمارا کسی شخص کے ہاتھ میں گرم گرم چائے کا کپ تھمانا اسے ہمارے ساتھ تعاون کرنے کی طرف مائل کرسکتا ہے۔