منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

افغان وزیر خارجہ نے افغانستان میں ہوئے دھماکوں کو پاکستان کی غلطی قرار دیدیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2025 |

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) — افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہونے والے حالیہ دھماکے پاکستان کی غلطی کا نتیجہ ہیں۔بھارت کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں امیر خان متقی نے بتایا کہ دھماکوں کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

افغان حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ وہ پاکستان کی جانب سے ڈیورنڈ لائن کے قریب کی گئی بمباری کی سخت مذمت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ افغان وزیر خارجہ اس وقت بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات بھی کی۔ اس ملاقات میں بھارت نے افغانستان میں اپنے تکنیکی مشن کو سفارت خانے کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔ملاقات کے دوران بھارتی وزیرِ خارجہ نے افغانستان کے لیے ایمبولینسز کا تحفہ بھی پیش کیا۔ انہوں نے امیر خان متقی کو ان ایمبولینسز کا جائزہ کروایا اور 20 میں سے 5 ایمبولینسز فوری طور پر افغان وفد کے حوالے کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…