بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

پیٹ کی اضافی چربی سے نجات حاصل کرنے کے لیے آسان اور بہترین ورزشیں

datetime 3  مارچ‬‮  2015 |

نیویارک(نیوزڈیسک)پیٹ کی چربی بڑھ جائے تو یہ دیکھنے میں بہت بری لگتی ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ فوراًسے قبل اس سے نجات حاصل کی جائے۔
آئیے آپ کو پیٹ کی چربی کو ختم کرنے کے چند آسان طریقے بتاتے ہیں۔
:ہاتھوں اور گھٹنوں کے ذریعے پیٹ کی ورزش
اپنے ہاتھوں اور گھٹنوں کو زمین پر گھوڑے کی طرح رکھ کر کھڑے ہوجائیں۔اس کے بعد اپنی دائیں ٹانگ کو اٹھائیںاور تھوڑی دیر تک پیچھے کی طرف لے کر جائیں۔یہ عمل دہرائیں اور پھر اپنی ٹانگ کو پیٹ کے ساتھ لگائیں۔
:پہاڑ پر چڑھنے والی ورزشیں
اس طرح کی ورزشوں سے نہ صرف آپ کے پیٹ کی چربی کم ہوگی بلکہ یہ آپ کی ٹانگوں ،بازوں اور دل کے مسلز کے لئے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوں گی۔اس ورزش میں اپنی ایک ٹانگ کے گٹنے کو سینے سے لگائیں جب کہ دوسر ی ٹانگ کو بالکل سیدھا کر لیں جبکہ آ پ کے ہاتھ فرش پر ہوں۔سیدھی ٹانگ کو مزید سٹریچ کریں اور زیادہ سے زیادہ وزن ڈالیں جس سے آپ کے پیٹ کے مسلز مضبوط ہونے کے ساتھ اند کی جانب ہوں گے۔ پھر دوسری ٹانگ کو سٹریچ کریں اور پہلی ٹانگ کو سیدھا کر لیں۔یہ ورزش دس منٹ تک کریں اور روزانہ کرنے سے پیٹ کے مسلز خوبصورت ہونے کے ساتھ پیٹ کی چربی ختم ہوجائے گی۔
:ڈنڈ نکالنا
ڈنڈ یا اٹھک بیٹھک کرنے سے آپ کے پیٹ کے مسلز پر دباﺅ پڑتا ہے جس سے وہ مضبوط اور توانا ہوانے کے ساتھ زائد چربی کوپگھلا دیتے ہیں۔دن میں دو بار یہ ورزش کریں اور تین کے سیٹس لگائیں۔
:تختہ بندی والی ورزشیں
کیا ٓپ کو معلوم ہے کہ تختہ بندی والی ورزشیں ڈنڈ نکالنے سے زیادہ حرارے ختم کرتی ہے؟اس ورزش میں اپنی کہنیوں اور ہاتھوں کے بل لیٹ کر اپنے پنجوں پر جسم کو اٹھائیں۔یہ سیٹ تین بات لگائیں اور کوشش کریں کہ کم از کم ایک منٹ تک اپنے جسم کا بوجھ کہنیوں اور ہاتھوں پر رکھیں۔
:بائیسکل کرنچ
اپنی کمر کے بل لیٹ جائیں اور ہاتھوں کو سر کے پیچھے رکھ کر ٹانگوں کو اوپر کی جانب اس طرح حرکت دیں جیسے آپ سائیکل چلا رہے ہیں۔اس طرح کی ورزش سے آپ کو بہت جلد پیٹ کی چربی سے نجات ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…