کراچی(نیو ڈیسک ) پاکستان میں دواﺅں کے کیمیائی تجزیے اوردوا کی افادیت کوجانچے کے لیے عالمی معیارکی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری موجود نہیں ہے اور اسی فقدان کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ڈرگ لیبارٹریاں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی حکام سے کہا ہے کہ وہ ادویہ کی جانچ پڑتال اور افادیت کو جانچنے کیلیے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کوعالمی معیارکے مطابق بنانے کیلیے اپنی خدمات پیش کرنے کو تیار ہے۔ اس سلسلے میں پیر کوعالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے کراچی کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا دورہ بھی کیااورموجودہ لیبارٹری کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے اورعالمی معیارکے مطابق بنانے کیلیے تیکنیکی سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں ادویہ کے کیمیائی تجزیے اور دواو¿ں کی افادیت کوجانچنے کیلیے مجموعی طور پر 7ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریاں موجود ہیں جوعالمی معیار کے مطابق نہیں اوران لیبارٹریوں میں سہولتیں بھی میسر نہیں ان میں کراچی میں 2، لاہور میں 3، کوئٹہ اور پشاور میں ایک ایک لیبارٹری شامل ہے۔عالمی ادارہ صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان ، ملک میں 7ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کریں گے۔وفاقی ڈرگ انسپکٹر عبید علی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مسئلہ معیار کا نہیں ہے، وسائل اور سیاسی بصیرت کا ہے۔ ہمارے پاس بھی وہی مشینیں، وہی لوگ اور طریقہ کار موجود ہے۔ امریکا میں ادویہ کا ایک سال کا بجٹ 4.9بلین ڈالر ہے۔ دریں اثنا پیرکو فارمسسٹ ایسوسی ایشن اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے ساتویں سپیل کا الرٹ جاری کردیا
-
گوجرانوالہ سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ اظہر چیمہ گرفتار
-
پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکو ل کب کھلیں گے؟ نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
گوجرانوالہ کے نوجوان کو آسٹریلیا کے خواجہ سرا کیساتھ نکاح مہنگا پڑ گیا
-
حکومت 12 ربیع الاول کے ساتھ 11ربیع الاول کی بھی عام تعطیل کا اعلان کرئے، بڑا مطالبہ
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
موبائل لینے کی ضد؛ پہاڑ پر بیٹے کو خودکشی سے بچاتے والدین بھی گرکر ہلاک؛ ہولناک ویڈیو
-
سولر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پاکستان میں آج بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
غیر ملکی خواجہ سرا سے شادی کرنیوالا نوجوان گرفتار
-
ٹک ٹاکر شمسو بی بی کو کس نے مارا؟ تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشاف
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کب ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا



















































