کوئٹہ (نیوزڈیسک ) ضلع کوئٹہ میں انسداد پولیو کی مہم آ ج سے شروع ہو گئی ہے ،ضلع میں دو حصوں میں چلائی جانے والی 8 روزہ مہم کے دوران تقریباً 4 لاکھ 80 ہزار بچوں کو پولیوں سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائینگے ۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق ضلع کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کوئٹہ کو 35 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے ، تمام زونز میں انسداد پولیو کی مہم مجموعی طور پر 8 روز تک جاری رہے گی ،مہم کے دوران تقریباً 4 لاکھ 80 ہزار بچوں کو پو لیوں سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائینگے ۔اس مہم کےلئے 478 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ مہم کے حوالے سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔انسداد مہم پولیوں ٹیموں کے ہمراہ پولیس اہلکاروں کے علاوہ بلو چستان کانسٹبلری کے اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں ۔ضلع کوئٹہ میں انسداد پولیو کی مہم گزشتہ ہفتہ سکیورٹی و جو ہات کی بناءپر ملتوی کر دی گئی تھی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں