جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

تاریخ میں پہلی مرتبہ’ میڈیکل مرد‘نے جڑواں بچوں کو جنم دے دیا

datetime 10  فروری‬‮  2015 |

نئی دلی   قدرت کا نظام کچھ ایسا ہے کہ بچے کو جنم دینے کی ذمہ داری عورت کو سونپی گئی ہے لیکن بعض اوقات قدرت ایسے حیرت انگیز کرشمات بھی دکھا دیتی ہے کہ جن پر یقین کرنا مشکل ہوتا ہے۔بھارت میں ایک 22 سالہ مرد نے جڑواں بچوں کو جنم دے دیا ہے اور وہ خود اور ڈاکٹر بھی حیران ہیں کہ یہ حیرت انگیز کام کیسے ممکن ہوا۔ اس شخص کی پیدائش بطور مرد ہوئی اسے کبھی بلوغت کے عمل سے نہیں گزرنا پڑا اور اس وقت بھی اس کے کروموسوم 95 فیصد مردانہ ایکس وائے کروموسوم ہیں۔ لیکن اس کے باوجود اس کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوگئی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کی ظاہری شکل و صورت خواتین جیسی ہے لیکن اصل میں یہ چند سال قبل تک ناصرف اندرونی زنانہ اعضاءسے محروم تھا بلکہ اس میں بچہ دانی کا وجود بھی نہ ہونے کے برابر تھا۔ چونکہ اسے عورت بننے کا شوق تھا اس لئے اس نے تولیدی صحت کا علاج شروع کروایا اور ہارمونز کے ذریعے اندرونی اعضاءکی نشوونما کا عمل شروع کیا۔ بعدازاں اس نے ایک مرد کے ساتھ تعلق بھی استوار کرلیا اور اگرچہ اسے خود بھی امید نہیں تھی اور نہ ہی ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ یہ ماں بننے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن اس کے حاملہ ہونے پر سب کی حیرت کی انتہا نہ رہی اور اب جڑواں بچوں کی پیدائش پر تو ہر سننے والا دنگ رہ گیا ہے۔ ڈاکٹر سنیل جندل کا کہنا ہے کہ ”ماں“ اور جڑواں بچے بخیریت ہیں بچوں میں سے ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے۔خبر کا حوالہ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…