منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

کراچی: ایک گھنٹے میں چار افراد جاں بحق، پولیس مقابلے میں دو ٹارگٹ کلر ، ایک ڈاکو ہلاک

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( نیوز ڈیسک)کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں اچانک تیزی ، ایک گھنٹے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس مقابلوں میں 20 افراد کے قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز سمیت 3 ملزم ہلاک ہوگئے۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں اچانک تیزی ا گئی ہے ، ایک گھنٹے میں چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، پولیس مقابلوں میں 20 افراد کے قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز سمیت 3 ملزم انجام کو پہنچ گئے۔ مختلف کارروائیوں کے دوران گینگ وار کے 2 ٹارگٹ کلر اور ایک ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ میٹھادر میں پولیس مقابلہ کے دوران گینگ وار کے 2 ٹارگٹ کلر ہلاک ہو گئے ، ٹارگٹ کلرز کی شناخت اصف عرف قیامت اور عامر عرف بابا کے نام سے کی گئی۔ دونوں 20 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ ہلاک ٹارگٹ کلرز کا تعلق وصی اللہ لاکھو گروپ سے ہے۔ متعدد بار مارکیٹوں پر دستی بم سے حملے کیے۔ منگھوپیر میں فائرنگ سے 2 افراد اختر اور خان جاں بحق ہو گئے۔ کورنگی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ لیاری کلاکوٹ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ نارتھ ناظم اباد کے ڈی اے چورنگی کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ سینٹرل جیل کے قریب حساس ادارے نے کارروائی کر کے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…