رام پور۔۔۔۔۔بھارت میں ایک لڑکی نے شادی کے روز اپنے ہونے والے دولہے کو مرگی کا دورہ پڑھنے اور اس کے بے ہوش ہونے کے بعد وہاں موجود ایک مہمان سے شادی کر لی۔اطلا عات کے مطابق ’جوگل کشور‘ نامی اس دولہے کو مرگی کا مرض لاحق ہے اور اس نے یہ بات دولہن ’ایندرا‘ اور اس کے خاندان سے چھپائی تھی۔دورہ پڑنے پر کشور کو تو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مگر ایندرا نے غصے میں آ کر دولہا بدلنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس نے اپنے بہنوئی کے خاندان کے ایک شخص جو شادی میں بطور مہمان شامل تھا سے پوچھا کہ وہ اس سے شادی کرنا چاہے گا جس پر اس نے فوراً رضامندی ظاہر کر دی۔یہ واقعہ بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش کے قصبے رام پور میں پیش آیا۔ٹائمز آف انڈیا اخبار کے مطابق 25 سالہ کشور کو مرگی کا دورہ عین اس وقت پڑا جب وہ ایندرا کے گلے میں ہار ڈالنے والے تھے۔ہسپتال سے واپسی پر کشور نے ایندرا سے اپنا فیصلہ بدلنے کے لیے بہت منت سماجت کی اور اس سے کہا کہ اگر وہ دلہن کے بغیر واپس گیا تو خاندان اور دوستوں کے سامنے اس کی ناک کٹ جائے گی لیکن ایندرا نے اس کی بات ماننے سے صاف انکار کر دیا۔مقامی پولیس کے ایک اہلکار ’رام خالدی‘ نے بی بی سی کو بتایا کہ اس غیر معمولی صورتحال کی وجہ سے ابتدائی طور پر کشور اور اس کے گھر والے پریشان تھے اور انھوں نے تھانے میں شکایت بھی درج کرائی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ’دلہن کی تو شادی بھی ہوگئی ہے، اب کوئی کیا کر سکتا ہے، لہٰذا دونوں خاندانوں نے معاملہ آپس میں سلجھا لیا ہے اور شکایت بھی واپس لے لی گئی ہے۔
بھارت میں دلہن نے مہمان سے شادی کر کے بارات کو خالی ہاتھ لوٹا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، متعدد تعلیمی اداروں میں غیراعلانیہ تعطیلات
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
معاذ صداقت نے سی پی ایل فائنل میں ایک اور نئی تاریخ رقم کردی
-
حکومت بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر؛ صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے



















































