اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بلاول نے اپنی حکومت کو نا کام قرار دے دیا،مگر کیوں؟ جا ننے کیلئے کلک کریں

datetime 18  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن / کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام ہے۔

لندن میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر مخدوم امین فہیم سے ملاقات کے دوران  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہر سطح پر کرپشن اور بدعنوانی سے ذوالفقار بھٹو کی قائم کردہ پارٹی پر عوام کا اعتماد مجروح ہوا، عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، جس طرح سے سندھ میں حکومت چلائی جارہی ہے میں اس سے مطمئن نہیں۔ پی پی ذرائع کے مطابق امین فہیم نے کھل کر بلاول بھٹو کو سندھ کی صورتحال پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مفاہمت کی سیاست کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو صورتحال پر امین فہیم کے سامنے پھٹ پڑے اور اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول خاص طور پر اپنی ایک قریبی رشتہ دار خاتون سے سخت ناراض ہیں اور انھیں مبینہ طور پر کرپشن کی جڑ قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول نے کہا کہ جب تک انہیں پارٹی میں مکمل اختیارات نہیں ہوں گے وہ اس وقت تک واپس نہیں آئیں گے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…