اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کرکٹ ٹیم اور سٹاف میں کوئی اختلاف نہیں،میڈیا مینجر

datetime 18  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی…..پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر نے کرائسٹ چرچ میں موجود پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور فیلڈنگ کوچ کے درمیان مبینہ تلخ کلامی کی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف ورلڈ کپ کے اپنے دوسرے میچ سے قبل قومی ٹیم کرایسٹ چرچ میں تیاریوں میں مصروف ہے تاہم ٹیم کی تیاریوں میں ٹرینیر گرانٹ لیوڈن اور کھلاڑی شاہد آفریدی، احمد شہزاد اور عمر اکمل کے درمیان مبینہ تلخ کلامی اور مڈ بھیڑ کی خبروں نے ٹیم کو چونکا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ٹیم کی ہندوستان کے خلاف میچ میں خراب فیلڈنگ پرکھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی، اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اور مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کی گرانٹ لیوڈن کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی۔

گرانٹ لیوڈن نے کھلاڑیوں کے عدم تعاون کی شکایت چیئرمین پی سی بی سےکرنے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے عدم تعاون کی صورت میں چیئرمین کو استعفے کی بھی پیشکش کی ہے۔

تاہم قومی ٹیم کے ایک سینئر کھلاڑی نے لیوڈن کیساتھ کسی بھی قسم کی بدکلامی کی خبروں کی سخت تردید کی۔

مذکورہ کھلاڑی کے مطابق ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹ میں ٹیم کو میڈیا اور قوم کی سپورٹ کی اشد ضرورت ہے، من گھڑت خبریں ٹیم کے مورال کو گرانے کے علاوہ کسی کے کام نہیں آتیں۔

دوسری طرف ٹیم کے میڈیا منیجر آغا اکبر نے بھی لیوڈن کے ساتھ تلخ کلامی اور ان کے استعفی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔

آغا اکبر کے مطابق کھلاڑی ورلڈ کپ پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور ان میں اور ٹیم اسٹاف میں کوئی تنازعہ نہیں۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…