اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عروسی لباس کے بٹن نہ کھلنے پر دولہا نے دلہن کا وہ حشر کیا کہ خدا کی پناہ

datetime 17  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم …… دلہن کیلئے عروسی جوڑا بھاری رقم خرچ کر کے اور خاص توجہ سے تیار کیا جاتا ہے مگر انگلینڈ میں ایک دلہن کا لباس اس قدر خاص تیار ہو گیا ہے کہ اس کی وجہ سے بیچاری کی پہلی رات ہی سخت پٹائی ہو گئی۔ 22 سالہ ایمی ڈاسن اور 29 سالہ گیون گولائٹلی نے ڈرہم کاﺅنٹی کے سینٹ میری چرچ میں شادی کی اور پھر نصف شب کے بعد ہمیش ہال ہوٹل پہنچے۔

ایمی نے عدالت کو بتایا کہ جب وہ ہوٹل پہنچے تو کافی دیر ہو چکی تھی لیکن دونوں بہت خوشگوار موڈ میں تھے۔ سب کچھ اچانک اس وقت بدل گیا جب دولہا کافی کوشش کے بعد بھی دلہن کے لباس کے بٹن کھولنے میں ناکام ہو گیا۔ ایمی کہتی ہیں کہ ان کے خصوصی عروسی لباس کے بٹن کھولنے کیلئے ایک سپیشل کروشیہ استعمال ہوتا تھا لیکن گیون نے اسے استعمال کرنے سے انکار کر دیا اور احمقوں کی طرح بٹنوں کے ساتھ الجھتا رہا۔ جب خاصی دیر بعد بھی بٹن نہ کھل سکے تو وہ خود پر قابو نہ رکھ سکا اور ایمی کو اچانک نیچے گرا کر اسے گھونسوں اور تھپڑوں سے پیٹنا شروع کر دیا۔ بیچاری دلہن کو چہرے، گردن، کمر اور بازوﺅں پر زخم آئے۔ عروسی کمرے سے فرار ہوتے ہی اس نے پولیس کو شکایت کر دی جس کے نتیجے میں دولہے کو گرفتار کر لیا گیا۔ دولہے گیون کا کہنا ہے کہ اس نے شراب نوشی کی وجہ سے افسوسناک حرکت کی اور وہ اس کیلئے بہت شرمندہ ہے۔ ایمی نے اس سے طلاق کیلئے درخواست دے دی ہے اور اب وہ دوبارہ کبھی اس کا چہرہ نہیں دیکھنا چاہتی ہے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…