منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو بڑی خوشخبری مل گئی

datetime 17  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض …….. سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیلئے اگلے ماہ سے ایک شاندار سکیم کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے تحت وہ اپنے غیر قانونی قیام کو قانونی شکل دے سکیں گے۔ نیوز ویب سائٹ ”سعودی گزٹ“ کے مطابق سعودی نائب ولی عہد پرنس محمد بن نائف نے اگلے ماہ سے دوسری رعائتی مدت کا اعلان کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ اس سے پہلے 2013ءمیں غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو اپنی حیثیت قانونی بنانے کیلئے رعائتی مدت دی گئی تھی جس سے لاکھوں غیر ملکی مستفید ہوئے تھے۔

جنرل سیکیورٹی کے سربراہ عثمان المحرج کے مطابق نئی سکیم کا اطلاق مملکت کے ہر حصے پر ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مملکت میں آنے والے یا اقامہ سے ہٹ کر کسی کفیل یا ملازمت کو اختیار کرنے والے بھی اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس خصوصی سکیم کیلئے تمام جیل خانہ جات اور پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹس کا تعاون بھی حاصل کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…