منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

مہنگائی اور غربت کے ستائے لوگوں کیلئے بڑی خوشخبری ، جا ننے کیلئے کلک کریں

datetime 17  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں3 روپے21 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی جائی گی.

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے)نے فرنس آئل اورہائی سپیڈڈیزل کے نرخ کم ہونےکے باعث گزشتہ ماہ نیپرا سے بجلی3روپے21پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی درخواست کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے نیپرا پر دباؤڈال کر29جنوری کو ہونےوالی سماعت ملتوی کروا دی تھی کیونکہ وزارت خزانہ کے حکام کی طرف سے نیپرا پرمسلسل دباؤ ڈالا گیا کہ ماہانہ فیول لاگت میں کمی کا فائدہ صارفین کو منتقل نہ کیا جائے اوراس پرایک روپیہ پچاس پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کردے تاکہ گیارہ ارب سے زائد کے گردشی قرضے اور پاور سیکٹر کے قرضہ جات پر سروس چارجز کی مد میں مختلف بینکوں کو ادائیگی کی جا سکے۔

نیپراحکام کے مطابق اجلاس میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میکنزم کے تحت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں3روپے21پیسے کمی کی منظوری دیدی جائیگی۔ سی پی پی اے نے نیپرا سے درخواست کی تھی کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں3روپے21پیسے فی یونٹ سستی کی جائے۔ حکام کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری سے بجلی صارفین کو21ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور50یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر نہیں ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…