ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

فیس بک پر ‘وارث’ منتخب کرنے کا آپشن

datetime 16  فروری‬‮  2015 |

نیویارک: فیس بک موت کے بعد صارفین کو اپنی آن لائن زندگی کی منصوبہ بندی آسان بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ نے جمعرات کو بتایا کہ اب صارفین موت کے بعد اپنا اکاؤنٹ چلانے کیلئے کسی دوسرے شخص کو منتخب کر سکیں گے۔

اس سے پہلے موت کے بعد اکاؤنٹ یا تو ‘محفوظ’ کر دیے جاتے تھے یا پھر انہیں لاک کر دیا جاتا تھا تاکہ کوئی لاگ ان نہ ہو سکے۔

تاہم، اب فیس بک کا کہنا ہے کہ صارفین کے پاس اس حوالے سے کئی آپشن موجود ہوں گے۔

فیس بک کے امریکا میں موجود صارفین موت کے بعد اپنے پیچ پر پوسٹ کرنے، نئی فرینڈ ریکوئسٹ کا جواب دینے، پروفائل اور کور تصویر بدلنےکیلئے کسی کومنتخب کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ صارفین اگر چاہیں تو موت کے بعد ان کے اکاؤنٹ ختم بھی کیے جا سکیں گے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ موت کے بعد کوئی آپ کا پیج چلائے تو آپ کو پیج کے دائیں جانب سب سے اوپر سیکورٹی سیٹنگز میں تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔

امریکی صارف سکیورٹی سیٹنگز میں کسی بھی فیس بک صارف کو اپنا پیج چلانے کا اختیار دینے کے ساتھ ساتھ موت کے بعد اپنا اکاؤنٹ ختم کرنے کا آپشن بھی منتخب کر سکتے ہیں۔

آپ کے منتخب کردہ صارف کو آپ کا اکاؤنٹ ‘محفوظ’ بنائے جانے تک مطلع نہیں کیا جائے گا، لیکن اگر آپ چاہیں تو انہیں بروقت پیغام کے ذریعے مطلع کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ کسی بھی صارف کے مرنے پر ان کے اہل خانہ فیس بک پیج ‘محفوظ’ بنانے کی درخواست کرتے ہیں، تاہم ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ صارف کی موت کا کوئی ثبوت فراہم کریں۔

1.4 ارب صارفین رکھنے والے فیس بک نے یہ نہیں بتایا کہ اب تک کتنے اکاؤنٹس ‘محفوظ’ بنائے جا چکے ہیں۔

تاہم، فیس بک کی پروڈکٹ مینیجر ونیسا کیلیسن کا کہنا ہے کہ ویب سائیٹ کو اب تک ایسی ‘لاکھوں درخواستیں’ موصول ہو چکی ہیں۔ اے پی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…