پیر‬‮ ، 09 جون‬‮ 2025 

اپنے ڈاکٹر کو دیکھنے سے پہلے یہ چند چیزیں ہمیشہ یاد رکھیں

datetime 13  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اکثر و بیشتر لوگ جب ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تو اپنی بیماری سے متعلق مکمل معلومات دینے سے گھبراتے ہیں اور ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں لیکن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نامکمل معلومات دینے سے مریض کسی خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتا ہے اور اسی سے متعلق ایک مطالعے کے بعد کچھ ایسی معلومات سامنے آئی ہیں جنہیں مریض کو اپنے ڈاکٹرز سے شیئر کرنا ضروری ہے۔

روزانہ وٹامن اور یونانی ادویات کا نیند کے لیے استعمال: بہت سے لوگ رات کی پرسکون نیند اور یادداشت کو بڑھانے کے لیے ملٹی وٹامنز اور جڑی بوٹیوں سے بنی ہوئی ادویات کا استعمال کرتے ہیں ویسے تو اس کے بہت زیادہ سائیڈ ایفکٹس نہیں ہوتے لیکن بعض اوقات یہ ڈاکٹرزسے لی گئی بلڈ پریشر کی ادویات سے مل کر خطرناک ہوجاتی ہیں اور بلڈ پریشر کے لیول کو خطرناک حد تک کم کردیتی ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے کیلشیم لیتی ہیں جو جسم میں اینٹی بائیوایٹک کو جذب کرنے کی صلاحیت کم کردیتی ہیں لہٰذا ان ادویات کا تذکرہ ڈاکٹر سے کرنا ضروری ہے۔

فضلے میں خون کا آنا: اکثر لوگ یہ معلومات ڈاکٹرزکو بتاتے ہوئے شرماتے ہیں لیکن یاد رہے کہ فضلے میں خون کا آنا ’کلوریکٹل کینسر‘ کی علامات میں سے ایک ہے اور اس کی فوری تشخیص سے اس بیماری کا علاج ممکن ہے اسی لیے  اس کا تذکرہ ضرور اپنے ڈاکٹر سے کریں بصورت دیگر ذرا سے لاپرواہی جان لیوا ہوسکتی ہے جب کہ اگر آپ مسلسل قبض کا شکار ہیں تو اس سے فوری ڈاکٹر کو آگاہ کریں۔

ذہنی تناؤ سے آگاہی دیں: اکثر لوگ گھریلو مسائل کے باعث ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن شرمندگی کے وجہ سے اس کا تذکرہ اپنے ڈاکٹرز سے نہیں کرتے حالانکہ ڈپریشن کا شکار لوگ پیٹ کے درد، بھوک کی کمی اورسر درد جیسی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں اور اگر اس کا تذکرہ آپ ڈاکٹرز سے نہیں کریں گے تو آپ کو مختلف قسم کے ٹیسٹ اور ادویات کے استعمال کا سامنا کرنا پڑے گا جو ایک طرف رقم کے ضائع ہونے اور دوسری جانب اصل بیماری کی تشخیص کرنے میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔

کھانے پینے کی عادات سے آگاہ کریں: کئی موٹاپے کا شکار لوگ اپنی عادت کے ہاتھوں مجبور ہوکر چٹ پٹی اور موٹاپا پیدا کرنے والی غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں لیکن اس کا تذکرہ ڈاکٹر سے نہیں کرتے یا پھر جھوٹ بولتے ہیں لیکن وہ بھول جاتے ہیں کہ یہ ان کے لیے انتہائی خطرناک اور نقصان دہ ہے۔ ایسے لوگ فوری طور پر اپنی فوڈ ڈائری بنائیں تاکہ اپنی غذا سے متعلق اصل صورت حال ان کے سامنے آسکے اور ایسے لوگ یاد رکھیں کہ غیر صحت مندانہ غذائیں دل ، شوگر اور دیگر بیماریوں کا باعث بن سکتی ہیں۔

ڈاکٹر سے مشورہ کے بغیر ادویات کا استعمال: بہت سے لوگ خود ہی ڈاکٹر بن کر اپنی بیماری کی دوا لینا شروع کردیتے ہیں جو انتہائی خطرناک اقدام ہے اور اس سے سائیڈ ایفکٹس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں لہٰذا اس طرح کی عادات سے گریز کرتے ہوئے معمولی بیماری کے لیے بھی اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں کیونکہ ڈاکٹر جو ادویات تجویز کرتا ہے وہ اس کے سائیڈ ایفکٹس سے بھی بخوبی آگاہ ہوتا ہے۔

جنسی تعلقات میں کمی آنا: بہت سے لوگ جنسی تعلقات میں کمی آنے یا اس کے مسائل کا تذکرہ شرمندگی کے باعث اپنے ڈاکٹرز سے نہیں کرتے جو ازدواجی زندگی کو اذیت ناک بنا دیتا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاص طور پر خواتین کا جنسی تعلقات سے دور ہونا واضح طور پر جسمانی بیماری کی علامت ہے جو عام طور پر ڈپریشن، اسٹریس اور انیوریکزیا جیسی بیماریوں کی وجہ سے ہوتا ہے اس لیے اپنے ڈاکٹر سے اس کا تذکرہ کرنے میں شرمندگی نہ دکھائیں۔

بیماریوں کے حوالے سے ڈاکٹرز کو مکمل آگاہی فراہم کریں تاکہ آپ کئی بڑی بیماریوں سے بچ سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…