ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

جنوبی کوریا میں سو گاڑیاں ٹکراگئیں،دو افراد ہلاک

datetime 11  فروری‬‮  2015 |

سےؤل۔۔۔۔جنوبی کوریا کے شہر انچن میں قریباً ایک سو گاڑیوں کے تصادم میں کم از کم دو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ین ہیپ نیوز ایجنسی کے مطابق یہ تصادم بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع ایک پل پر ہوا۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں 42 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے آٹھ کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھند کی وجہ سے ابتدا میں ایک بس اپنے آگے جانے والی کار سے ٹکرائی۔ جس کے بعد پیچھے سے آنے والی گاڑیاں یکے بعد دیگرے ایک دوسرے سے ٹکراتی چلی گئیں۔امدادی کارکن حادثے کے کافی دیر بعد بھی تمام متاثرہ گاڑیوں تک نہیں پہنچ سکے تھے
جس پل پر حادثہ ہوا وہ انچن اور دارالحکومت سیؤل کو یونگ جنگ نامی جزیرے پر واقع ہوائی اڈے سے ملاتا ہے۔حادثے کے بعد سیؤل کی جانب جانے والا راستہ اور دوسری طرف کی سڑک کی کئی لینز بند کر دی گئیں۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی کارکن حادثے کے کافی دیر بعد بھی تمام متاثرہ گاڑیوں تک نہیں پہنچ سکے تھے۔ان کے مطابق حادثہ دھند کی وجہ سے ہوا اور اسی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…