پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

ایک خاتون اور اتنے سارے آئی فون، معاملہ گڑ بڑ ہے،ذرا کلک کر کر کے دیکھیں

datetime 10  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ……. اگر آپ ایپل کے ایپ سٹور پر کسی ایپ کی رینکنگ کو نہایت تیز رفتاری سے اوپر جاتا دیکھتے ہیں تو اس کے پیچھے کسی ایسی مشکوک کمپنی کا بھی ہاتھ ہوسکتا ہے جو دو نمبر طریقوں سے ایپس کی ریکنگ میں اضافہ کرتی ہے۔

سوشل میڈیا میں آج کل ایک تصویر نے دھوم مچارکھی ہے جس میں ایک خاتون اپنے سامنے 100سے زائد آئی فون 5c ہینڈ سیٹ رکھے ان پر کچھ ڈاﺅن لوڈ کرتی نظر آرہی ہے۔ تصویر کے ساتھ یہ معلومات فراہم کی گئی ہیں کہ یہ خاتون ایپ سٹور سے مختلف قسم کی ایپس دھڑا دھڑ ڈاﺅن لوڈ کرکے انسٹال کرتی ہے اور انہیں ڈیلیٹ کرتی جاتی ہے۔
ٹیکنالوجی کمپنی Tencent کے مطابق چین میں اس وقت درجنوں مشکوک کمپنیاں کام کررہی ہیں جو سینکڑوں ملازمین کو اس کام پر لگائے رکھتی ہیں کہ یہ سارا دن ایپس ڈاﺅن لوڈ کرتے رہتے ہیں تاکہ ان ایپس کی رینکنگ بلند کی جاسکے۔ یہ کمپنیاں بھاری رقم کے عوض کسی بھی ایپ کی رینکنگ بلند کرسکتی ہیں۔ عام طور پر کسی بھی ایپ کو ٹاپ 10 کی فہرست میں لانے کے لئے 70000ہزار یووان (تقریباً 11لاکھ پاکستانی روپے) جبکہ ایپ کو ایک ہفتے کے لئے ٹاپ 10 کی فہرست میں رکھنے کے لئے تقریباً 4 لاکھ یووان (تقریباً 65لاکھ پاکستانی روپے) لئے جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…