ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

بعض مردوں کی داڑھی پوری کیوں نہیں اگتی،سائنس نے وجہ بتا دی

datetime 9  فروری‬‮  2015 |

لندن…. داڑھی مردانہ وجاہت کا اہم جزو ہے مگر بدقسمتی سے کچھ مردوں کے چہرے پر داڑھی پوری طرح نہیں آتی ہے بلکہ کہیں کہیں ہی کچھ بال نظر آتے ہیں۔ اگرچہ ماضی قریب تک اس مسئلے کی وجوہات مکمل طور پر معلوم نہیں تھیں مگر اب سائنسدانوں نے یہ سراغ لگا لیا ہے کہ بعض مردوں کے چہرے پر داڑھی کے بال پوری طرح کیوں نہیں آتے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مردوں کے جسم میں پائے جانے والے اینڈروجن ہارمون داڑھی کے بال اگانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان میں سے مشہور ترین ہارمون ٹیسٹاسٹیرون ہے جو مردوں میں ثانوی جنسی خصوصیات بھی پیدا کرتا ہے۔ یہ ہارمون بالوں کی جڑوں میں موجود ڈرمل پاپیلا نامی حصے تک پیغامات منتقل کرتا ہے جس کے نتیجے میں چہرے پر بال اگتے ہیں۔
حالیہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جن مردوں میں ٹیسٹاسٹیرون ہارمون نسبتاً کم پایا جاتا ہے ان میں چہرے پر بال اگنے کی شرح بھی کم ہوتی ہے۔ اسی طرح بالوں کی جڑوں میں پایا جانے والا انزائم 5ایلفا ریڈکٹیس کم ہونے کی صورت میں بھی بال اینڈروجن ہارمونز کے پیغامات موصول نہیں کرپاتے اور اس صورت میں بھی داڑھی کے بال پوری طرح نہیں اگ پاتے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ جن مردوں میں داڑھی کے بال بھرپور طور پر اگتے ہیں ان میں گنجے پن کی شرح بھی زیادہ پائی جاتی ہے اور اس طرح جن لوگوں کے چہرے پر بال پوری طرح نہیں اگتے ان کے لئے یہ خوشخبری ہے کہ ان میں گنجے پن کی شرح نسبتاً کم پائی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…