پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

نواز شریف کا اقتدار ملکی سا لمیت کیلیے خطرہ ہے، پرویز مشرف

datetime 9  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل(ر) پرویزمشرف نے کہاہے کہ نوازشریف کا مزید اقتدار میں رہنا ملکی سالمیت کے لیے خطرے کا باعث ہے، ملک میں عبوری حکومت قائم کرکے انتخابی اصلاحات کی جائیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں سابق صدر پرویزمشرف نے کہاکہ ریاستی دہشت گردی کو پروان چڑھایا جا رہاہے۔ ملک میں بدامنی، بیروزگاری، لاقانونیت، کرپشن اورسفارشی کلچرنے جڑیں پکڑلی ہیں، غریب کے حقوق غصب کیے جارہے ہیں۔ الیکشن میں تیسری سیاسی قوت کا سامنے آنا ضروری ہے۔ نئی سیاسی قوت کے قیام میں مدد دینا چاہتا ہوں۔ انھوںنے کہاکہ تیسری سیاسی قوت کے لیے وہ سندھ میں ایم کیوایم اور پیرپگارا جبکہ پنجاب میں لیگی دھڑوں اور پی ٹی آئی کے کردار کو اہم سمجھتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ماضی میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری ان کے خلاف مقدمات پر اثر انداز ہوئے۔ بینظیرقتل میں انھیں بلا وجہ ہی ملوث کیا گیا، یہ بات آصف زرداری بھی جانتے ہیں۔ سابق صدر نے واضح کیا کہ اربن سندھ میں ایم کیو ایم کا اہم سیاسی کردار ہے۔ اربن اور رورل سندھ کو اکٹھا ہونا چاہیے۔ انھوںنے کہاکہ میرے دورمیں خیرپور، لاڑکانہ، سکھراور دادوکے پل بنے جبکہ گذشتہ 7سالہ دورمیں اندرون سندھ عوام کے لیے کوئی ترقیاتی کام نہیں کرائے گئے۔ الطاف حسین کی جانب سے آئی ایس آئی کے خلاف الزامات پرسابق صدرنے کہا کہ وہ اس اتفاق نہیں کرتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…