اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

دس عادات جو بنا دیں وقت کو آپ کا غلام

datetime 31  جنوری‬‮  2015 |

وقت ایسی دولت ہے جو ایک بار ہاتھ سے نکل جائے تو واپس نہیں آسکتی۔ دن میں 24 اور ہفتے میں 168گھنٹے ہوتے ہیں اور یہ نمبر کبھی تبدیل نہیں ہوسکتے ہیں، آپ بس یہ کرسکتے ہیں کہ اس وقت کو زیادہ موثر اور دانشمندی سے استعمال کریں۔

تو ایسی عادتیں اپنائے جن کے ذریعے آپ قیمتی وقت کو بچانے میں کامیاب ہوسکیں۔

یہ جانے کہ آپ اپنا وقت کس طرح خرچ کررہے ہیں

ایک ہفتے تک دیکھیں کہ آپ اپنا وقت کس طرح صرف کرتے ہیں، اکثر افراد اس بات سے مکمل طور پر بے خبر ہوتے ہیں کہ وہ اپنا وقت کس طرح گزار رہے ہوتے ہیں۔ یہ سادہ سی مشق بہت موثر ثابت ہوتی ہے اور آپ کو بے مقصد کاموں سے نجات دلانے میں مددگار بھی ثابت ہوتی ہے۔

یہ طے کریں کہ کون سے کام اور سرگرمیاں ضروری ہیں

اپنے ضروری کاموں اور سرگرمیوں کا شیڈول مرتب کریں جس میں انہیں پہلے کرنے کو ترجیح دی جائے۔ کیونکہ دن کے آغاز میں ہی آپ زیادہ تازہ دم اور توانائی سے بھرپور ہوتے ہیں، کم ضروری کام فارغ اوقات میں کرنے کی عادت ڈالیں کیونکہ غیرضروری کاموں کو کرنا کافی آسان ثابت ہوتا ہے۔

اپنے معمول سے 15 منٹ پہلے بیدار ہونا

اس طرح آپ کو پورے ہفتے میں اپنے لئے مزید 75 منٹ مل سکیں گے، جبکہ صبح کا وقت ایسا ہوتا ہے جب غیرضروری مداخلت کا امکان بھی نہیں ہوتا اور کافی کام آسانی سے کرلیا جاتا ہے۔

انٹرنیٹ کے استعمال کا شیڈول بنانا

اکثر لوگ جب آن لائن ہوتے ہیں تو انہیں وقت گزرنے کا احساس ہی نہیں ہوتا، ان کیلئے کمپیوٹر کے سامنے سے ہٹنا مشکل ہوجاتا ہے۔ تو ضروری ہے کہ آپ انٹرنیٹ کے استعمال کا شیڈول مرتب کریں، یا یہ طے کرلیں کہ ہفتے بھر میںکتنے گھنٹے انٹرنیٹ استعمال کرنا ہے۔

منصوبہ بندی

ہفتے کے آغاز پر شیڈول بنائیں کہ آپ کو کس قسم کی ٹو ڈو لسٹ بنانے کی ضرورت ہے۔ اسی طرح ہر روز کے اختتام پر اگلے دن کی منصوبہ بندی کریں۔

موبائل پر ای میل اور سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے لاگ آﺅٹ ہونا

ہر وقت ان اکاﺅنٹس سے کنکٹ رہنے سے آپ کی توجہ بھٹکتی ہے اور وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔ خاص طور پر اس وقت جب آپ کسی ضروری کام میں مصروف ہوتے ہیں۔ تو سوشل میڈیا کے استعمال کا بھی شیڈول مرتب کرنا ضروری ہے۔

توقعات کو قابو میں رکھنا

کیا آپ کی توقعات مناسب ہیں یا نامناسب؟ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اپنی حد سے زیادہ کی کوشش مت کریں۔

اپنی سوچ کو تبدیل کریں

میں بہت مصروف ہوں یا میرے پاس کسی کام کیلئے وقت نہیں، منفی جملے ہیں جو آپ کو بے بسی کا احساس دلاتے ہیں۔ آپ اس سے ہٹ کر سوچیں کہ میں اپنے وقت کا اچھا استعمال کروں گا اور میں ایسا کرسکتا ہوں۔

اپنی آوارہ گردی کو فائدہ مند بنانا

مثال کے طور پر اگر آپ کسی سے ملنے کیلئے نواحی علاقے میں جاتے ہیں اور آپ کو یہ بھی معلوم ہے کہ آج آپ گھریلو سودا سلف بھی لانا ہے تو ایک ہی دورے کو دونوں کاموں کیلئے استعمال کرنا سیکھیں۔

اپنا ارگرد صاف اور منظم رکھنا

بکھیری ہوئی میز ہو یا گھر دونوں آپ کی توجہ بھٹکاتے ہیں، چیزوں کو صحیح اور منظم رکھنے سے چیزیں کھونے کا امکان بھی کم ہوتا ہے اور ان کی دیکھ بھال کا وقت بھی مل جاتا ہے۔

Courtesy: Dawn news

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…