پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ کراچی وکوئٹہ کے دورے کا اعلان

datetime 31  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور…… وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے، شکار پور کے واقعے نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے، ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کے ہمراہ جلد کراچی اور کوئٹہ جاؤں گے، جنرل راحیل شریف کے ساتھ سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔

وزیر اعظم ایلیٹ پولیس ٹریننگ اسکول میں انسداد دہشت گردی فورس کی پہلی پاسنگ آؤٹ تقریب منقعد ہوئی، انسداد دہشت گردی فورس کے پہلے بیج میں 16خواتین سمیت 421 اہلکاروں نے تربیت حاصل کی۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑا جا رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری پوری قوم کی جنگ ہے۔

انسداد دہشت گردی فورس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فورس کے ہاتھوں کوئی مجرم نہیں بچنا چاہیے، آرمی چیف کا ممنون ہوں کہ انہوں نے انسداددہشت گردی فورس کی تربیت میں دلچسپی لی، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے۔

نواز شریف نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی فورس کو جدید ہتھیاروں اور آلات سےلیس کیا جائے گا، فورس سے شہریوں کو احساس تحفظ ملنا چاہیے، دہشت گردی آئندہ نسلوں کی بقاء کا مسئلہ ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنی ہے۔

دیگر مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے ساتھ ساتھ توانائی کا بحران بھی درپیش ہے، جب قوم متحد ہو تو کسی چیلنج سے نمٹنا مشکل نہیں۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے خطاب میں کہا کہ عسکری اور سیاسی قیادت مل کر دیر پا امن کے قیام کو ممکن بنائے گی، دہشت گردوں کو پیغام دیا ہے کہ ان کے خاتمےکا وقت آگیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو اس کا اصل مقام دلائیں گے، فورس کے جوان ملک کو حقیقی معنوں میں امن کا گوارہ بنائیں گے،انسداد دہشت گردی فورس ملک کو امن کا گہورہ بنائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…