دولت انسان کے رہن سہن اور زندگی پر بے شمار اثرات مرتب کر تی ہے، محنت کے ساتھ اپنے شعبہ میں آگے بڑھنے والے شہرت کے ساتھ ساتھ دولت کے انبار بھی لگاتے چلے جاتے ہیں۔کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو فٹبال کے بعد دنیا میں دیکھا جانے والے دوسرا بڑا کھیل ہے۔ براعظم امریکہ کے علاوہ اس کھیل کو تمام دنیا میں بے انتہاء پسند کیا جاتا ہے ۔بے شک کرکٹ جذبا ت اور سنسنی خیزی کا نام ہے جس میں کھلاڑیوں سے زیادہ تماشائی محو ہوتے ہیں پانچ دہائی قبل کھلاڑی شوقیہ کھیلا کرتے تھے اور اس کھیل میں پیسہ شامل نہ تھا۔ پاکستان میں کئی لیجنڈ سائیکل پر فرسٹ کلاس اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے آیا کرتے تھے لیکن ون ڈے کرکٹ کے اجراء اورحال ہی میں ٹی ٹونٹی کرکٹ کے علاوہ پریمیئر لیگ کرکٹ نے کھلاڑیوں کیلئے نوٹوں کی بوریاں کھو لدی ہیں اور پیشہ ور کھلاڑی شہرت کے ساتھ ساتھ لاکھوں کروڑوں بھی کماتے بھی ہیں بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ نام بھی بکتے ہیں۔ کوئی کھلاڑی کی کمپنی کا بلا استعمال کرے تو اسے پیسے ملتے ہیں۔ کٹ پر محض لوگو لگائے تو لاکھوں ڈالر اس کے اکاؤنٹ میں جمع ہو جاتے ہیں اب تو آئی پی ایل جیسی کرکٹ نے کرکٹرز کو مالامال کردیا ہے۔ یہاں ان پانچ کھلاڑیوں کے حوالے سے کچھ اعداد و شمار حاضر خدمت ہیں جو ان کے اثاثوں کی مالیت سے متعلق ہے اسی بناء پر انہیں دنیا کے امیر ترین کھلاڑی کہا جاتا ہے۔
سچن ٹنڈولکر
لیٹل ماسٹر کے نام سے جانے جانے والے ہندوستانی کرکٹ کے بے تاج بادشاہ اور دنیائے کرکٹ کے مانے ہوئے کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے جہاں میں اگر شہرت کمائی ہے تو اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے113 ملین امریکی ڈالر مالیت کے اثاثے بھی بنائے ہیں اور اتنی رقم کے مالک ہونے کی بناء پر انہیں کرکٹ کا نمبر ایک امیر کھلاڑی کہا جاتا ہے۔ وہ دنیا کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچز میں پچاس سے زائد سنچریاں بنائی
رکی پونٹنگ
آسٹریلیا کے سابق کپتان اورمعروف کرکٹررکی پونٹنگ نے65 ملین امریکی ڈالر کمائے اور دنیا کے پانچ امیر کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر فائز ہوئے ان کی قیادت میں آسٹریلیا نے ورلڈ کپ اپنے نام کیا خود انہوں نے165ٹیسٹ میچز میں13345رنز بنائے اور بطور کپتان سب سے زیادہ فتوحات سمیٹیں یکم دسمبر2006ء کو انہیں گزشتہ پچاس برسوں کا بہترین بلے باز قرار دیا گیا یہ ریٹنگ اوسط بلے بازی کی بناء پرکی گئی تھی۔
ساروگنگولی
امیر کرکٹرز کی فہرست میں تیسرے نمبرپر بھارتی کپتان سارو گنگولی کا نام آتا ہے۔ جنہوں نے55.5ملین امریکی ڈالر کمائے وہ بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتے جبکہ دائیں ہاتھ سے میڈیم پیس باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے تھے۔ و ہ انڈیا کے سب سے کامیاب کپتا ن ہیں انہوں نے بطور کپتان49ٹیسٹ میچز میں21میں کامیابی پائی اور2003ء کے ورلڈ کپ کا فائنل بھی کھیلا تھا۔
مہندرا سنگھ دھونی
ایک ایسا کھلاڑی جسے انڈین کرکٹ ٹیم میں آنے پر بے پنا تنقید کا نشانہ بننا پڑا۔نقادوں کا کہنا تھا کہ وکٹ کیپر کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کر نے والے دھونی نہ تو اچھے وکٹ کیپر ثابت ہوں گے اور نہ ہی اچھے بیٹسمین ، مگر اس آج دھونی بھارتی ٹیم کے ہونہار کھلاڑی اور کامیاب ترین کپتان ہیں انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران اب تک51ملین ڈالر کمائے ہیں اور ابھی تک کما رہے ہیں 2012ء میں انہوں نے 3.5 ملین ڈالر تو محض تنخواہ کی وصول کی تھی وہ انڈیا سیمنٹ لمیٹیڈ ٹیم کے کپتان بھی ہیں2013ء میں سب سے زیادہ معاوضہ پانے والے کھلاڑیوں میں وہ15ویں نمبرپر ہیں۔
عمران خان
بڑی سیاسی جماعت کے قائد اور سابق کپتان عمران خان نے2013ء تک کرکٹ سے50ملین امریکی ڈالر کمائے انہوں نے میانوالی میں نمل کالج بنایا جبکہ لاہور میں شوکت خانم کینسر ہسپتال جیسے بڑے ادارے کے بانی بھی ہیں۔ 20سالہ کیرئیر میں عمران خان نے جو عزت اور شہرت دلوائی بطور کپتان ورلڈ کپ جیتا اور آج کل کے تبصرہ نگار کی حیثیت یا کسی چینل کے بطور ماہر انہیں خدمات کے بدلے بھاری معاوضہ وصو ل کرتے ہیں امارات کے اعتبار سے وہ دنیا کے پانچویں امیر کھلاڑی ہیں۔