ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

انجیلینا جولی نے بھی داعش کیخلاف اعلان جنگ کر دیا

datetime 27  جنوری‬‮  2015 |

بغداد …… ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق حسینہ انجلینا جولی نے عراق میں متاثرین جنگ سے ملاقات کے موقع پر کہا ہے کہ عالمی برادری ان مظلوموں کی بحالی میں ناکام ہوگئی ہے اور انہوں نے عالمی رہنماﺅں پر زور دیا کہ وہ خطے کو جنگ کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے مزید کوشش کریں کیونکہ وہ جو کررہے ہیں وہ کافی نہیں ہے۔

برطانوی پائلٹ نے ہوائی سفر سے متعلق ہمارے ذہنوں میں موجودتمام سوالات کے جواب دے دئیے
انتالیس سالہ انجلینا اقوام متحدہ کمیشن برائے پناہ گزین (یو این ایچ آر سی) کی نمائندہ خصوصی طور پر عراق کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے شمالی عراق میں پناہ گزینوں کے کیمپ میں مقیم لوگوں سے ملاقات کی۔ اس کیمپ میں جنگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد مقیم ہیں جن میں ایک بڑی تعداد بچوں کی بھی ہے۔ انجلینا کے دورہ کے موقع پر بچے بڑے سب ان کے منتظر تھے اور حتیٰ کہ سرکاری افسران اور سیاستدان بھی ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب تھے۔ ہالی ووڈ اداکارہ نے داعش کے حملوں کے باعث اپنے گھر چھوڑنے والوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے خصوصی طور پر ان خواتین سے ملاقات کی جو داعش کی قید میں رہ چکی تھیں۔ یزیدی قوم کی ہزاروں خواتین کو مبینہ طور پر داعش کے جنگجوﺅں نے جنسی غلام بنالیا تھا اور ان میں سے چند ایک کو حال ہی میں رہائی ملی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…