منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

داعش نے پاکستان اور افغانستان کے لئے اپنا کمانڈر مقرر کردیا

datetime 27  جنوری‬‮  2015 |

اورکزئی ایجنسی…… داعش نے پاکستان اور افغانستان کے لئے طالبان کے سابق ترجمان حافظ سعید خان کو خطے کا کمانڈر مقرر کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دولتِ اسلامیہ سے منسلک ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے نشر کیے جانے والے آڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان سے منحرف ہونے والے سابق ترجمان حافظ سعید خان کو داعش کا کمانڈر مقررکیا گیا ہے جب کہ حال ہی میں حافظ سعید خان کو ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے جس میں ان کے ساتھ 2 افغان طالبان کمانڈرز بھی کھڑے تھے۔ ویڈیو پیغام میں دولتِ اسلامیہ کی جانب سے روایتی دھمکیاں دی گئیں جبکہ  سعید خان کے ارد گرد 10 افراد کے ایک گروہ کو بھی دیکھا گیا ہے جو ان کے ہاتھ پربیعت کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ حافظ سعید خان کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے اور وہ تحریک طالبان پاکستان اورکزئی ایجنسی کے سربراہ رہ چکے ہیں اور 2013 میں امریکی ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد وہ تحریک طالبان سے الگ ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…