پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

نیو یارک والوں کو خوفناک وارننگ مل گئی

datetime 26  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک۔۔۔۔۔امریکہ میں محکمہ موسمیات نے ملک کی شمال مشرقی ریاستوں میں پیر کو شدید برفانی طوفان کی پیشنگوئی کی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں فلاڈلفیا سے ریاست مین کے درمیانی علاقے میں اوسطاً دو فٹ تک اور نیویارک میں تین فٹ تک برف پڑ سکتی ہے۔نیویارک کے میئر بل ڈی بلازیو نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ایسے طوفان کے لیے تیار رہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔اتوار کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا اور بدترین برفانی طوفان ہو سکتا ہے اور نیویارک کے شہری اسے نظرانداز نہ کریں۔انھوں نے عوام سے کہا کہ وہ پیر کو گھروں میں ہی رہیں اور انتہائی اشد ضرورت کے سوا باہر نہ نکلیں۔انھوں نے کہا کہ ’سب نیویارک والوں کے لیے میرا پیغام یہی ہے کہ وہ ان بدترین حالات کے لیے تیاری کریں جو آج تک ہم نے نہیں دیکھے۔ ہر قسم کے حفاظتی انتظامات کریں۔ یہی وہ وقت ہے کہ اس شدید موسم کے لیے تیاری کی جا سکتی ہے۔‘بل ڈی بلاسیو نے شہریوں کو متنبہ کیا کہ وہ ’طوفان کو نظرانداز نہ کریں۔ بدترین کے لیے تیار رہیں اور ہم مل کر اس کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہیں گے۔‘سب نیویارک والوں کے لیے میرا پیغام یہی ہے کہ وہ ان بدترین حالات کے لیے تیاری کریں جو آج تک ہم نے نہیں دیکھے۔ ہر قسم کے حفاظتی انتظامات کریں۔ یہی وہ وقت ہے کہ اس شدید موسم کے لیے تیاری کی جا سکتی ہے۔
بل ڈی بلاسیو، میئر نیویارک
انھوں نے کہا کہ یہ طوفان تاریخ میں برفباری کے ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔امریکی موسمیاتی چینل کا کہنا ہے کہ طوفان اس علاقے میں پیر سے بدھ تک جاری رہے گا اور ’ممکنہ تاریخی سرد طوفان شمال مشرقی امریکہ میں پروازوں کی منسوخی اور تاخیر اور ہوائی اڈوں کی بندش کی وجہ بن سکتا ہے۔‘خبر رساں ایسوسی ایٹڈ پریس کا کہنا ہے کہ حکام نے طوفان کے خدشے کی وجہ سے پہلے ہی نیویارک، بوسٹن اور دیگر ہوائی اڈوں سے اڑنے اور وہاں اترنے والی سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔محکمہ موسمیات کے اندازوں کے مطابق نیو جرسی سے مشرقی میساچوسٹس تک چھ انچ سے ایک فٹ تک برف پڑ سکتی ہے جبکہ میری لینڈ اور پینسلوینیا میں چار سے آٹھ انچ برفباری کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔بوسٹن کے میئر مارٹی والش نے بھی عوام سے کہا ہے کہ وہ ایک دوسرے کی مدد کریں: ’ہم بوسٹن کے ہر ایک شہری سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے ہمسائے کی خبر گیری کرے چاہے وہ کوئی باہر پھرتا دکھائی دے یا آپ کے برابر والے مکان میں رہائش پذیر ہوں۔‘خیال رہے کہ امریکہ کی شمال مشرقی ریاستیں نومبر 2014 میں بھی شدید برفانی طوفان کی زد میں آئی تھیں جس سے ریاست نیویارک میں 7 جبکہ مجموعی طور پر 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…