اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

کرکٹ شائقین کیلئے زبردست خوشخبری،عامر کلئیر ہو گئے

datetime 26  جنوری‬‮  2015 |

کراچی….. چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) شہریار خان نے کہا کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے کلیئر کردیا ہے اور رسمی کارروائی کے بعد عامر ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

محمد عامر 2010 میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں اسپاٹ فکسنگ کا الزام ثابت ہونے پر پانچ سالہ پابندی کی زد میں ہیں۔

روزنامہ ’جنگ‘ کے مطابق شہریار خان نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ محمد عامر کو آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے کلیئر کردیا تھا اور محض رسمی کارروائی باقی ہے جس کے بعد وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکیں گے۔

یہ گفتگو انہوں نے اتوار کو آئی سی سی میٹنگ کے لیے دبئی روانہ ہونے سے قبل کی۔

دورہ بنگلہ دیش پر پاکستانی مطالبات کے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کے مطالبات ماننے سے انکار کرتے ہوئے ان مطالبات پر نظرثاچنی کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال ورلڈ کپ کے بعد بنگہ دیش کا درہ کرنا ہے لیکن پاکستان نے اس دورے پر شرائط پیش کر دی ہیں۔

10 اپریل سے شیڈول اس دورے پر پاکستان کے مطالبات کے باعث سوالیہ نشان لگ چکا ہے جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش سے سیریز کی 50 فیصد آمدنی سمیت انڈر 19 اور اے ٹیم کے دورہ پاکستان ی شرط بھی عائد کردی تھی۔

پاکستان نے کہا ہے کہ اگر یہ مطالبات پورے نہ کیے گئے تو پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ نہیں کرے گی۔

شہریار کا کہنا تھا کہ وہ آئی سی سی میٹنگ کے دوران بنگلہ دیشی حکام سے بات چیت کریں گے اور معاملہ حل ہونے کی امید ہے۔

انجری کا شکار فاسٹ باؤلر جندی خان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے ڈاکٹرز سے میری بات ہوئی ہے اور جنید خان بتدریج بہتر ہو رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…