پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف من پسند نتائج چاہتی ہے :احسن اقبال

datetime 23  جنوری‬‮  2015 |

اسلام آباد,,,,,, وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام 2 گھنٹوں میں ہوسکتا ہے لیکن تحریک انصاف من پسند نتائج کیلئے اپنی مرضی کا کمیشن چاہتی ہے ۔ وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منظم دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کو تیار ہیں لیکن تحریک انصاف اپنی مرضی کے جوڈیشل کمیشن کا قیام اور من پسند نتائج چاہتی ہے جو قابل قبول نہیں ۔ تحریک انصاف رضامندی کا اظہار کرے تو جوڈیشل کمیشن 24 کے بجائے 2 گھنٹوں میں بن سکتا ہے جو منظم دھاندلی کی تحقیقات کرے گا ۔ حکومت آئین اور قانون کے منافی فیصلہ ماننے کو تیار نہیں ۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ لاہور کے حلقے میں 25 ہزار کائونٹرز فائلز پر مہر نہ ہونا انتظامی غلطی ہے ۔ عمران خان منظم دھاندلی کی تحقیقات کے مطالبے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں اور معمولی انتظامی غلطیوں کو بنیاد بنا کر دھاندلی کا کیس بنانا چاہتے ہیں ، حکومت مشاورت کے بغیر ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی ۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ رواں سال ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کا فی الحال کوئی امکان نہیں ، حکومت نئے بجٹ میں سکولوں کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی فنڈز رکھے گی اور سکولوں کی چار دیواری اور دیگر ترقیاتی انتظامات کئے جائینگے



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…