اسلام ا باد۔۔۔۔۔قومی اسمبلی نے فرانس کے ہفت روزہ میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے شائع کئے گئے گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرارداد ایوان میں پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ قرارداد میں فرانسیسی ہفت روزہ میگزین چالی ہیبڈو کی جانب سے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کی شدید مذمت کی گئی جبکہ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے دنیا بھر میں بسنے والے ایک ارب 70 کروڑ سے زائد مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور ایسے واقعات دہشتگردی اورتشدد کو فروغ دیتے ہیں اوراس عمل سے دہشتگرد فائدہ اٹھا سکتے ہیں لہذا کسی بھی مذہب کی توہین نہیں ہونی چاہیئے۔ایوان نے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور او ا ئی سی سے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت روکنے کے لئے بھرپور اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں کیوں کہ شعائراسلام کی توہین برداشت نہیں کی جاسکتی۔
قومی اسمبلی نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں



















































