پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

کیا کوئی پیسے کی خوشبو سے بھی کومے سے واپس آسکتا ہے؟ حیران کن واقعہ

datetime 14  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ: یہ تو سنا ہے کہ پیسہ پیسے کو کھینچتا ہے لیکن کبھی کسی شخص کو نوٹوں کی طاقت سے بے ہوشی سے ہوش میں آتے نہیں دیکھا ہوگا لیکن آپ یہ پڑھ کر حیران ہوجائیں  گے کہ چین میں ایک سال سے کومے کی حالت میں پڑا شخص نوٹوں کی خوشبو سے ہوش میں آگیا۔

شمالی چین کے علاقے شین زن میں ایک شخص اگست 2013 میں اپنے کاروبار کے سلسلے میں اتنا پریشان رہا کہ ایک ہفتے تک سو نہ سکا اوراس دوران وہ اپنے ہواس کھو کر کومے میں چلا گیا ، ڈاکٹرز نے اسے کومے کی حالت سے باہر لانے کی بہت کوشش کی جورائیگاں گئیں۔ جب سب تھک ہار گئے بیٹھ گئے تو  اسی دوران   کومے میں جانے والے شخص کے خاندان  والوں نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ اسےدولت سے  بہت محبت تھی جس کے بعد  ڈاکٹروں کی ٹیم  نے  ایک تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا  اوراس کے لئے انہوں نے نئے نوٹوں  کی خوشبو متاثرہ شخص کو سونگھائی  بس پھر کیا تھا سب یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ نہ صرف اس کے جسم میں حرکت پیدا ہونے لگی بلکہ  تھوڑی دیر بعد اس نے اپنی  آنکھیں بھی کھول ڈالیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ طبی تاریخ کا یہ انوکھا واقعہ ہے کہ کوئی شخص علاج کے علاوہ کسی اورطریقے سے کومے کی حالت سے باہر آیا ہو۔  ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص  تیزی سے صحت یاب ہورہا ہے اور جلد اسے اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…